اجمیر:ریاست راجستھان ضلع شاہ پورہ میں واقع درگاہ سید شاہ حسین رحمتہ اللہ علیہ عرف پپلی والے بابا شاہ پورہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر 17 جوڑے ازدواجی زندگی کے بندھن میں بندھ گئے۔
درگاہ کمیٹی کے صدر کاونسلر محمد صدیق کے مطابق راجستھان کے 17 جوڑوں کا نکاح شہر کی مساجد کے اماموں نے مشترکہ طور پر ادا کیا۔ اس موقع پر شادی کے 4 ہزار مہمانوں کے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دلہنوں کو گھریلو سامان بھی بطور تحفہ دیا گیا۔ پپلی والے بابا کی درگاہ کے باہر ان کے رشتہ داروں نے دلہا اور دلہن کو ان کی نیک خواہشات پیش کیں۔
انہوں نے کہاکہ شاہ پورہ شہر کے ہر باشندوں میں خوشی پائی گئی۔گرین مدینہ جامع مسجد کے امام حافظ سراج احمد کے مطابق نکاح کی تقریب سٹی قاضی سید شرافت حسین صاحب کی نگرانی میں ادا کی گئی۔ پروگرام کی نظامت مولانا ممتاز احمد نے کی۔