دو ٹانکی علاقہ میں بڑی آگ لگنے کی وجہ سے دس کروڑ سے بھی زیادہ کا نقصان ممبئی:ممبئی کے دو ٹانکی کے علاقہ میں گزشتہ شب بڑی آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے میں تقریباً چار سے پانچ گھنٹوں کی مشقت کرنی پڑی۔ چونکہ یہ علاقہ بہت ہی گنجان آبادی والا علاقہ ہے۔ محکمہ فائر کو یہاں تک پہنچنے میں بھی بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ کی زد میں کئی لوگ آئے جو جھلس گئے ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جب کہ مالی نقصان کی بات کریں تو کروڑوں روپیے کا مالی نقصان ہوا ہے۔ حالانکہ آگ لگ جانے کی وجہ کیا رہی ہے یہ بات اب تک سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں:
مہاراشٹر کے وزیر دادابھسے جی کا عائشہ نگر آگ متاثرہ بستی کا دورہ
ممبئی کے دو ٹانکی علاقہ میں رات 2 بجے بڑی آگ لگ جانے کے سبب گزشتہ رات بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔ یہ آگ دو ٹانکی میں موجود ٹمبر مارکیٹ میں لگی تھی۔ آگ رات 2 بجے کے قریب لگی جس پر تقریباً 3 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے سے کئی افراد جھلس گئے۔ جب کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس ٹمبر مارکیٹ میں دکانیں ہیں۔ فائر بریگیڈ کی 20 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔ فائر بریگیڈ نے اس آگ کو لیول 4 کا بتایا ہے۔ اس آگ کی وجہ سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔
خبر ہے کہ واقعہ کے بعد ٹمبر مارکیٹ کے پیچھے موجود عمارت سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے، کیونکہ ٹمبر مارکیٹ سے نکلنے والی آگ کے شعلہ کئی منزلوں تک جا پہنچے تھے۔ عمارت میں آگ لگنے سے پہلے فائر بریگیڈ کی ٹیم نے دوسری عمارت سے پانی ڈال کر آگ پر قابو پانے کی کوشش بھی کی۔ آگ مزید بڑھتے جا رہی تھی۔ اسی دوران اندر کئی دھماکے ہوئے، جو شاید سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوئے، آگ بجھانے کا کام کئی گھنٹے جاری رہا۔ تقریباً چار گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔