اجمیر: اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر منی عرس کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ محرالحرام کی رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔راجستھان سمیت ملک کی تمام ریاستوں سے زائرین کی اجمیر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
باوجود اس کے اجمیر شریف درگاہ علاقے کی گلیوں اور محلوں میں کوڑا کرکٹ کا انبار پایا جا رہا ہے اس سے مقامی باشندوں کے ساتھ ساتھ بیرون ریاستوں سے آئے زائرین کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عالمی مشہور معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ میں منی عرس اور محرم الحرام کی رسمات ادا کی جائے گی, اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور درگاہ کمیٹی نے زائرین خواجہ کی امد کو لے کر انتظامات کرنا شروع کر دیا ہے, لیکن باوجود اس کے درگاہ علاقہ گلی اور محلوں میں گندگی اور کھلے تار دیکھے جا رہے ہیں.