اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیارہ زبوں میں گاندھی چتر کتھا کے ترجمے کا رسم اجرا و تصویری نمائش

Gandhi Chitra Katha Publishسرلا دیوی مجمدار کی کتاب گاندھی چتر کتھا کے 11 زبانوں میں جمے کا رسم اجرا عمل میں آیا۔اس موقع پر سرلا دیوی کی بنائی گئی تصاویر کی بھی نمائش کی گئی

گیارہ زبوں میں گاندھی چتر کتھا کے ترجمے کا رسم  اجرا و تصویری نمائش
گیارہ زبوں میں گاندھی چتر کتھا کے ترجمے کا رسم اجرا و تصویری نمائش

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 6:25 PM IST

گیارہ زبوں میں گاندھی چتر کتھا کے ترجمے کا رسم اجرا و تصویری نمائش

احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد میں منعقدہ رسم اجرا اور تصاویری نمائش کے موقع پر سرلا دیوی مجومدار کے بھتیجے پرنو دیسائی نے کہا کہ گاندھیائئ آزادی پسند اور مصور سرلا دیوی مجمدار کی گاندھی جی پر بنائی گئی تصاویر اور گاندھی چتر کتھا کی نمائش کا احمدآباد کے ہٹھسینگ آرٹ گیلری میں اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ سرلا دیوی کو اپنے زمانے میں شہرت اور تعریف پسند نہیں تھی ۔اس لیے انہوں نے اپنے زمانے میں اپنی تصاویر کی نمائش نہیں تھی۔ان کے گزر جانے کے بعد ان کے کارناموں کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم ان کے وارث ہیں۔ ان کی لکھی ہوئی کتاب گاندھی چترکتھا اور ان کے بنائی گئی خوبصورت تصاویر کو عوام تک پہنچانے کا کام کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ آج ہم نے ان کی تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا۔ان کی لکھی ہوئی کتاب گاندھی چترکتھا کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کرا کر اس کا رسم اجراء کیا گیا۔آج 11 زبانوں کے ترجمہ کا رسم اجرا ہوا۔ اب تک 29 زبانوں میں اس کتاب کا رسم اسم اجراء عمل میں آچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یو سی سی: اتراکھنڈ میں لیو ان ریلیشن شپ کو رجسٹر کرانا ضروری ہو جائے گا

پرنو دیسائی نے مزید کہا کہ انہوں نے 1968 میں گاندھی چترکتھا نامی کتاب گجراتی زبان لکھی تھی۔اج اس وقت گاندھی جی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہم نے چتر کتھا کو ایک بار پھر عوام کے سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details