اردو

urdu

ETV Bharat / state

نفرت انگیز تقریر کے معاملہ میں نتیش رانے کی گرفتاری کا مطالبہ - mumbai

Hate Speech Issue ممبئی میں خواجہ غریب نواز ویلفیئر ایسوسی ایشن نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں نیتش رانے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کے ذمہ داران نے کہا کہ اگر نیتش رانے کی گرفتاری عمل میں نہیں آتی ہے تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

نفرت انگیز تقریرکے معاملے میں نتیش رانے کی گرفتاری کا مطالبہ
نفرت انگیز تقریرکے معاملے میں نتیش رانے کی گرفتاری کا مطالبہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 8:43 PM IST

Updated : Mar 9, 2024, 12:34 PM IST

نفرت انگیز تقریر کے معاملہ میں نتیش رانے کی گرفتاری کا مطالبہ

ممبئی:ر یاست مہاراشٹر کے ممبئی مالونی علاقے میں گزشتہ روز تین مارچ کو ہندو جن اکروش سماج کی ریلی میں مسلمانوں کے خلاف نازیبا اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرنے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ اس معاملے کو لے کر خواجہ غریب نواز ویلفیئر ایسوسی ایشن نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے نتیش رانے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ تنظیم نے اُنہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیتش رانے نے اپنی نفرت انگیز تقریر میں جمیل مرچنٹ سمیت مبلغ مفتی سلمان اظہری کو بھی جم کر ہدف تنقید بنایا، اس کے ساتھ انہوں نے دھمکیاں اور گالیاں بھی دی۔ جمیل مرچنٹ اسی علاقے کے کاروباری ہیں۔ گزشتہ برس رام نومی کے جلوس کے دوران جمیل مرچنٹ نے حالات کو قابو پانے میں پولیس کی مدد کی تھی۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ برس مالونی علاقے میں رم نومی کے جلوس کے دوران تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اُنہیں گرفتار بھی کیا۔ پولیس نے کاروباری اور سماجی کارکن جمیل مرچنٹ کو اس معاملے کے دوران مدد کے لیے طلب کیا۔ بعد میں اُن کا نام ملزمین کی فہرست میں شامل کر دیا۔ اس کے بعد اُنہوں نے کورٹ کا سہارا لیا۔ کورٹ نے اس معاملے میں واردات کے دن کی سی سی ٹی وی محفوظ کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مہاراشٹر: فائرنگ کرنے والا بی جے پی رہنما گرفتار، اعلی سطحی تحقیقات کا حکم

تنظیم کے کارکنان نے کہا ہے کہ نتیش رانے پر 9 معاملے درج ہیں اور مالونی میں ہونے والی ریلی کو لیکر پولیس کی جانب سے کسی طرح کی اجازت نہیں ملی تھی باوجود اُس کے مالونی میں نہ صرف یہ ریلی منعقد کی گئی بلکہ یہاں جم کر مسلمانوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں۔ گزشتہ برس سپریم کورٹ نے نفرت انگیز تقریر کو لیکر مہاراشٹر حکومت پر سخت تنقید کی تھی۔ کورٹ نے اپنی تنقید میں ریاستی حکومت کے ذریعہ جن اكروش ریلیوں میں نفرت انگیز تقریر کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ریاستی حکومت سے سوال کیا تھا۔

Last Updated : Mar 9, 2024, 12:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details