اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرینی ڈاکٹر کے قتل کے خلاف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری - rg kar medical college death case

جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا۔مظاہرین نے ٹرینی ڈاکٹر کے جنسی زیادتی اور قتل معاملے میں ملوث لوگوں کو فوری سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کی وجہ سے مغربی بنگال کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات متاثر ہوئیں۔

ٹرینی ڈاکٹر کے قتل کے خلاف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
ٹرینی ڈاکٹر کے قتل کے خلاف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری (Etv Bharat (Etv Bharat))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 8:00 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کے جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف جونئیر ڈاکٹرز کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ڈاکٹروں نے قتل کے خلاف ہڑتال شروع کردی ہے۔

ٹرینی ڈاکٹر کے قتل کے خلاف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری (Etv Bharat (Etv Bharat))

جونیئر ڈاکٹرس، انٹرنز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینی نے عام لوگوں سے بھی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف کی مجسٹریل انکوائری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کولکاتا پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہٹا دیا ہے، جو ہسپتال کی حفاظت کے ذمہ دار تھے۔

فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز نے کہاکہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ہم نے قصورواروں کی جلد سے جلد گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔قصورواروں کی گرفتاری عمل میں آنے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔افسوسناک واقعے کے خلاف ہم ہڑتال پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آر جی کار میڈیکل کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ دے دیا

دوسری طرف کولکاتا کے ہسپتال میں ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کے بارے میں پولیس نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ارتکاب جرم کے بعد ملزم اپنے گھر واپس آکر سو گیا۔ صبح اٹھنے کے بعد اس نے پہلا کام جو کیا وہ ثبوت مٹانے کے لیے اپنے کپڑے دھونا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details