ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گورنمنٹ اسکول گنڈی پورہ کے ہیڈ ماسٹر کی ریٹائرمنٹ تقریب، اساتذہ و مقامی لوگوں کی شرکت

گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول گنڈی پورہ کے ہیڈ ماسٹر سید بشارت مصطفی کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

گورنمنٹ اسکول گنڈی پورہ کے ہیڈ ماسٹر کی ریٹائرمنٹ تقریب، اساتذہ و مقامی لوگوں کی شرکت
گورنمنٹ اسکول گنڈی پورہ کے ہیڈ ماسٹر کی ریٹائرمنٹ تقریب، اساتذہ و مقامی لوگوں کی شرکت (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

پلوامہ : جموں و کشمیر کے پلوامہ میں گورنمنٹ بوائز مڈل سکول گنڈی پورہ کے ہیڈ ماسٹر سید بشارت مصطفیٰ نے علاقے کے طلباء کے مستقبل کو سنوارنے میں جو کردار ادا کیا ہے اسے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سکول کے احاطے میں ان کی ریٹائرمنٹ پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس عظیم الشان تقریب میں طلباء اور علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس کا اہتمام اسکول اسٹاف اور مقامی لوگوں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

گورنمنٹ اسکول گنڈی پورہ کے ہیڈ ماسٹر کی ریٹائرمنٹ تقریب، اساتذہ و مقامی لوگوں کی شرکت (ETV Bharat)

اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ مڈل سکول گنڈی پورہ کے ہیڈ ماسٹر سید بشارت مصطفی نے علاقے میں اپنی 7 سالہ خدمات انجام دی ہیں اور علاقے کے طلباء کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہی غلام احمد میر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ ماسٹر نے اپنے دور میں علاقے میں شرح خواندگی بڑھانے کی پوری کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں اپنی خدمات کے دوران انہوں نے علاقے میں علم کی شمع روشن کرنے میں جوش اور جذبے سے کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں کاگنریس کی جانب سے ’یوم آئین‘ تقریب کا انعقاد

اس سلسلے میں خالد مظفر نے کہا کہ سید بشارت مصطفی نے علاقے میں اپنی خدمات کے دوران لگن اور ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کے بہت سے طلباء کا مستقبل سنوارا ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے کہا کہ ان کے کردار اور خدمات کو یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے علاقے میں تعلیمی نظام کی تشکیل میں بہت کچھ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.