ممبئی:ادھوٹھاکرے نے کہا ہے کہ پرانی باتیں بھول کر آئین بچانے کے بارے میں متحد ہونا ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے جو ہوا اسے بھول جاؤ، ہم سب اکٹھے ہو کر اس ملک اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو بچانے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ اس طرح کی اپیل شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے ان مسلمانوں کی موجودگی میں ممبئی کے مسلمانوں سے کی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے اس خدشہ کا بھی ظاہر کیا کہ اس کے بعد اس ملک میں الیکشن ہوں گے یا نہیں، نہیں معلوم۔
یہ بھی پڑھیں:
پرانی باتیں بھول کر آئین بچانے کے بارے میں متحد ہونا ضروری: اودھو ٹھاکرے - Uddhav Thackeray on Babri Masjid - UDDHAV THACKERAY ON BABRI MASJID
Constitution Must be Saved in India: بابری مسجد کی شہادت کا دعویٰ والے شیوسینا پارٹی کے صدر اودھو ٹھاکرے نے مسلمانوں سے پرانی باتیں بھول کر ملک کے آئین کو بچانے کی بات کہی ہے۔ یہ بات انہوں نے شیوسینا بھون میں ممبئی کے ماہم علاقہ کے کچھ مسلم رہنما جو قوم کی قیادت کا دعویٰ کرتے تھے اُن کے سامنے کہی ہے۔
Published : Apr 17, 2024, 5:44 PM IST
Uddhav Thackeray Taunts PM:مودی کو دوسروں کی کیا ضرورت ہے،مرکزی ایجنسیوں سے کام چلائیں، اودھو ٹھاکرے
ادھو ٹھاکرے نے دادر کے شیوسینا بھون میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے موقع پر ماہم علاقے کے مسلم کمیونٹی کے کچھ لوگوں سے بات چیت کی۔ اس وقت ادھو ٹھاکرے نے مسلم کمیونٹی سے کہا کہ ملک کے آئین کو بچانے کے لیے ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول جائیں، ہمیں متحد ہونا چاہیے۔ ٹھاکرے نے ماہم کے مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ بات چیت کرنا اچھا لگا۔ انہوں نے ہر کمیونٹی کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کی بات کی ہے۔ انہوں نے ملک کے آئین کو بچانے کی بات کی۔ انھوں نے کسی کو برا نہیں کہا۔ ہمیں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو بچانے کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔
اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کی حمایت کریں گے جو ملک کے لیے بہتر ہیں۔ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ مستقبل میں ملک کے لیے جو اچھا ہو گا ہم اس کا ساتھ دیں گے۔ ادھو ٹھاکرے نے اچھا کام کیا ہے۔ انہوں نے ملک کے لیے کافی قربانیاں دی ہیں۔ ہم ملک کو بچانا چاہتے ہیں۔ مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے سے بہتر وزیر اعلیٰ کبھی نہیں ہوا۔ ان لوگوں نے یہ بھی کہا کہ ادھو ٹھاکرے کو فتح حاصل ہوگی۔ یہاں موجود مسلمانوں نے شیوسینا کے ذریعہ بابری مسجدِ کی شہادت کے دعوے کو بھول کر کورونا میں وزیر اعلیٰ کی خدمات کو خوب سراہا ہے۔