ادارہ فیض محمد کھالہ پار مظفرنگر میں ختمِ نبوت کوئز پروگرام مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کے کھالہ پار میں واقع ادارہ فیض محمد میں ختمِ نبوت کوئز مرحلے کا انعامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ کوئز مقابلے میں کامیاب طلبا و طالبات کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔ کوئز مقابلے کی صدارت شہر کی معروف شخصیت ڈاکٹر شمیم الحسن نے کی جبکہ نظامت مولانا سہیل اختر رحیمی نے انجام دی۔
اس موقعے پر شہر کی مشہور شخصیات نے شرکت بالخصوص علماء کرام کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ اپنے خیالات کا اظہار کیا پروگرام کا آغاز قاری عبدالمالک کی تلاوت و مفتی عبدالستار کے نعتیہ کلام سے ہوا۔ مولانا محمد احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نسل نو کے عقائد بے انتہا متزلزل ہیں۔ اس لئے تمام والدین فکرمند ہوجائیں اور عقائد پر خصوصی توجہ دیں۔
مولانا جمشید علی قاسمی نے کہا کہ ختمِ نبوت کا کام بہت مبارک اور مستحسن کام ہے ۔ہم سب کو مل جل کر یہ کام کرنا چاہئے۔ مفتی عبدالستار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام کی رہنمائی میں اپنے ایمان و عقائد کے معاملات کو فکرمندی کے ساتھ سیکھنے اور سکھانے کا اہتمام کریں۔ مولانا مشرف قاسمی و مفتی عبدالمالک و دیگر علماء کرام نے بھی اپنے تأثرات پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں:زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی میں سالانہ اختتامی تقریب کا انعقاد
صدر محفل ڈاکٹر شمیم الحسن نے اپنے گرانقدر تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے۔ مسلمان اپنے بچوں کے ایمان کو لے کر فکرمند ہو جائیں۔ ورنہ حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ادارے کے ناظم قاری محمد مبین رحیمی کی جانب سے تحفظ ختمِ نبوت کے تمام مہمان علماء کرام کو اعزازات پیش کئے گئے۔