علی گڑھ:اتر پردیش میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیر اہتمام 17 فروری 2024 کو یونیورسٹی کے تاریخی کینیڈی آڈیٹوریم میں اگنائٹ 2.0 کے عنوان سے بین الاقوامی کارپوریٹ میٹ منعقد کی جائے گی۔اس میں شاہین عالم، چیئرمین اور سی ای او، ایگمائر اور اینگلو امریکن گروپ گروپ آف کمپنیز، متحدہ عرب امارات افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ڈاکٹر پنکج شرما، ایڈیشنل ڈائریکٹر، وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس، حکومت ہند مہمان اعزازی ہوں گے اور اے ایم یو کے پروفیسر ایم سالم بیگ افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر اور کنوینر سعد حمید نے بتایا کہ اس کا مقصد یونیورسٹی طلباء اور قومی و بین الاقوامی بازاروں میں موجود نوکریوں کے درمیان دوری کو کم کرنا ہے، اس کورپورٹ میٹ میں آنے والی کمیونٹیز اے ایم یو طلباء سے ملاقات کریں گی۔ان کو دور جدید میں دستیاب نوکریوں سے متعلق معلومات فراہم کریں گی ۔ ان نوکریوں کو حاصل کرنے کے لئے طلباء تعلیم کے دوران اپنے آپ کو کیسے تیار کر سکتے ہیں سے متعلق بھی معلومات فراہم کریں گی۔