سابر کانٹھا: گجرات کے سابر کانٹھا میں بدھ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں تقریباً 7 لوگوں کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ معلومات کے مطابق کار سوار شیاملا مندر کے درشن کے لیے جا رہے تھے۔ کار تیز رفتاری کے باعث پیچھے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کار میں سوار افراد کو بڑی مشکل سے باہر نکالا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار کو کاٹنے کے لیے کٹر کا استعمال کیا گیا ہے۔ گاڑی میں کل 8 افراد سوار تھے۔ ایک شخص کو چھوڑ کر باقی 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
#WATCH | Sabarkantha, Gujarat | A car collided with a heavy vehicle in Himmatnagar. The police and fire department present at the spot. Injuries and casualties feared. More details awaited. pic.twitter.com/kHGz5tkl30
— ANI (@ANI) September 25, 2024
موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ کار کی رفتار بہت تیز تھی جس کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر پیچھے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ ٹرک سے ٹکرانے کے بعد کار کے ٹکڑے ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ تمام مرنے والے احمد آباد کے رہنے والے تھے۔ سڑک حادثہ صبح 6 بجے پیش آیا۔ پولیس جاں بحق افراد کی شناخت میں مصروف ہے۔ اس دوران زخمی شخص کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: گیا: بہار بھی عجب ہے، یہاں ندی سے بہہ رہی ہے شراب - Wine in River in Gaya
موقع پر پہنچے ڈپٹی ایس پی اے کے پٹیل نے بتایا کہ آج صبح ہمت نگر ہائی وے پر ایک کار ایک بھاری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار سات افراد کی موت ہو گئی ہے، جب کہ ایک شخص زخمی ہے۔ یہ سبھی احمد آباد کے رہنے والے تھے۔