ETV Bharat / state

کرائے پر گاڑیوں کی بکنگ ہوئی اور آسان، گیا میں اولا کی سروس بحال - Ola Service in Gaya

گیا ضلع میں بھی اب کرائے کی گاڑیوں سے سفر کرنے والوں کو آسانی ہوگی، گیا میں اولا کی سروس بحال ہوئی ہے، اس سے سفر کرنے والوں کی حفاظت کا زمہ کمپنی کے ساتھ محکمہ ٹرانسپورٹ کا بھی ہے کیونکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی پہل پر اولا کی سروس بحال ہوئی ہے۔

کرائے پر گاڑیوں کی بکنگ ہوئی اور آسان، گیا میں اولا کی سروس بحال
کرائے پر گاڑیوں کی بکنگ ہوئی اور آسان، گیا میں اولا کی سروس بحال (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2024, 1:03 PM IST

گیا : بہار کے گیا میں بھی بڑے شہروں کی طرز پر اولا اور ابر کی سہولیات فراہم ہونگی، ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ گیا کی پہل پر یہ ممکن ہو پایا ہے۔ پہلے مرحلے میں گیا ضلع کے مذہبی مقامات کے لیے تھری وہیلر اور ٹو وہیلر گاڑیوں کی بکنگ ہوگی۔ جبکہ آئندہ دو تین دنوں میں پورے ضلع کے ساتھ دوسرے اضلاع اور دوسری ریاستوں کے لیے بھی یہاں سے اولا اور اوبر جیسی کمپنیوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ آج سے ہی اس کا آغاز ہوا ہے۔ اولا کمپنی کے رکن پنکج کمار نے بتایا کہ پہلے دن یہاں ضلع کے وہ افراد جو اپنی گاڑیاں کرائے پر چلواتےہیں ان میں چھ لوگوں نے اپنی گاڑیوں کا رجسٹریشن کرایا ہے۔

ایک گاڑی کی بکنگ بھی ہوئی تھی تاہم ابھی جن لوگوں نے رجسٹریشن اپنی گاڑیوں کا کرایا ہے انہیں زیادہ معلومات نہیں ہے۔ اس وجہ سے وہ بکنگ رد بھی ہوگئ ۔ڈرائیوروں کو اس کی تربیت بھی دی جائے گی کہ وہ کس طرح اس کو ہینڈل کریں، انہوں نے کہا کہ ابھی لوگوں کو جانکاری زیادہ نہیں ہے اس وجہ سے ابھی کچھ مشکلات ہوں گی لیکن جیسے ہی زیادہ گاڑیاں رجسٹرڈ ہونگی اور اسکی سہولت فراہم ہوں گی لوگ اس سے جڑتے جائیں گے۔

اس حوالے سے گیا کے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر راجیش کمار نے بتایا کہ اولا کمپنی کی سہولت محکمہ کی پہل پر شروع کی گئی ہے۔ گاڑیوں کا رجسٹریشن جاری ہے، پہلے دن چھ گاڑیوں کا رجسٹریشن ہوا ہے، فور وہیلر، تھری وہیلر کے ساتھ موٹر سائیکل کا رجسٹریشن ہوگا، یہاں گیا شہر اور اس سے متصل جتنے بھی مذہبی مقامات ہیں۔ جیسے بودھ گیا مہا بودھی مندر، حضرت مخدوم درویش کا استانہ اور وشنو پر مندر کے لیے براہ راست بکنگ ہوگی، اس کے علاوہ ضلع کے مختلف علاقوں اور دوسرے اضلاع کے ساتھ دوسری ریاستوں کے لیے بھی گاڑیاں بکنگ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مظہر کی نیٹ امتحان 2024 میں نمایاں کامیابی - NEET EXAM RESULT 2024

روزگار فراہم کرنے کا ہے ہدف

ڈی ٹی او راجیش کمار نے کہا کہ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ نہ صرف یہاں کے باشندوں کو اس کی سہولیات میسر ہوں بلکہ اس سے گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کو روزگار بھی ملے گا۔ جو اپنی گاڑیاں کرائے پر چلواتے ہیں انہیں آسانی سے گاڑیوں کی بکنگ بھی ہوگی۔ ان کمپنیوں میں جڑنے کے بعد ڈرائیوروں کو جب تجربہ ہوگا تو وہ دوسرے بڑے شہروں میں بھی بڑی کمپنیوں سے وابستہ ہو کر گاڑیاں چلانے لگے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.