کانپور: انڈین نیشنل لیگ کے قومی صدر محمد سلیمان نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ مختار انصاری غریبوں کے مسیحا تھے۔ انہوں نے غریبوں کی جتنی مدد کی ہے۔ اس سے پہلے کسی سیاسی رہنما نے نہیں کی۔ مختار انصاری ہی نہیں بلکہ ان کے خاندان کے تمام افراد غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کے لئے ہر وقت تیار رہتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ مختار انصاری کا خاندان کے افراد ملک و ملت کی خدمت میں پش پش رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ان کی موت افسوسناک ہے۔ موت جوڈیشل کسٹڈی میں ہوئی ہے۔ مختار انصاری نے پہلے ہی اپنی موت کے بارے میں کہا تھا کہ مجھے زہر دے کر مارنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی انہیں زہر دیا گیا تھا۔ اس پر انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھ کر علاج کیا گیا۔ پھر اسی دن سیدھے ائی سی یو سے جیل میں منتقل کر دیا گیا۔