اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بارہویں اور دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں طالبات نے بازی ماری - Girl Students topped in Jamia - GIRL STUDENTS TOPPED IN JAMIA

Girl Students topped in Jamia Millia Islamia: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بارہویں اور دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں طالبات نے لڑکوں کے مقابلہ میں بازی ماری۔ تینوں اسٹریم کا نتیجہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے پورٹل پر جاری کیا ہے۔ شیخ الجامعہ ملیہ اسلامیہ نے ٹاپرز طلبہ کو مبارکباد دی۔ ساتھ ہی ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Girl Students of Jamia Millia Islamia topped the 12th and 10th class board exams
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بارہویں اور دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں طالبات نے بازی ماری (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 3:19 PM IST

Updated : May 21, 2024, 3:34 PM IST

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے پورٹل پر بارہویں جماعت کے سائنس، آرٹس اور کامرس کے بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ تینوں اسٹریم میں طالبات نے بازی ماری ہے۔ تینوں اسٹریم میں جن طلبا کی تعیین قدر ہوئی ان میں سینتالیس اعشاریہ دو ایک لڑکے اور باون اعشاریہ سات نو لڑکیاں تھیں۔ سائنس میں رمیسہ تحسین چورانوے فی صد نمبرات کے ساتھ سرفہرست رہیں۔ علی خان اور محمد ایشال علی بالترتیب ترانوے اعشاریہ آٹھ فی صد اور ترانوے اعشاریہ چار فی صد نمبرات کے ساتھ دوسرے اور تیسرے مقام پر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گورکھپور کی نوشین کو یو پی ایس سی 2023 میں نواں رینک حاصل - Upsc Result 2023

آرٹس میں ثانیہ ناہید نے پچانوے اعشاریہ آٹھ فی صد نمبرات کے ساتھ پہلی رینک حاصل کی جب کہ حمیرہ نشاط نے پچانوے اعشاریہ چار فی صد نمبرات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ ثانیہ بنت مجمدار اور شاہینہ پروین نے پچانوے اعشاریہ دو فی صد نمبرات کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر رہیں۔

کامرس میں اسما انور نے ترانوے اعشاریہ چار فی صد کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور فضا خان نے بیانوے اعشاریہ آٹھ فیصد نمبرات کے ساتھ دوسری اور شفا انجم نے بیانوے اعشاریہ چار فی صد نمبرات کے ساتھ تیسرے مقام پر رہیں۔

سائنس میں کامیاب ہونے والے طلبا کا مجموعی فیصد پچانوے اعشاریہ چھے نو فیصد تھا جب کہ آرٹس اور کامرس میں یہ علی الترتیب چھیانوے اعشاریہ ایک تین فی صد اور ستر اعشاریہ تین سات فیصد تھا۔ سائنس میں کل ستانوے لڑکوں اور ایک سو پندرہ لڑکیوں نے امتیازی نمبرات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کیا جب کہ لڑکوں اور لڑکیوں سمیت دو سو نو طلبا سادہ فرسٹ ڈویژن سے کامیاب ہوئے۔

آرٹس میں اکتالیس لڑکوں اور ایک سو نو لڑکیوں نے امتیازی نمبرات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کیا جب کہ اکتالیس طلبا سادہ فرسٹ ڈویژن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ کامرس میں اکیس لڑکوں اور اکتیس لڑکیوں نے امتیازی نمبرات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کیا جب کہ انتالیس طلبا نے سادہ فرسٹ ڈویژن حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

اس سے پیشتر جامعہ کنٹرولر آف امتحانات نے دسویں جماعت (ریگولر) کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں کل ستانوے اعشاریہ سات پانچ فی صد طلبا امتحان میں کامیاب ہوئے تھے۔جن طلبا کی تعیین قدر ہوئی ان میں تقریبا اڑتالیس اعشاریہ چھے دو لڑکے تھے اور اکیاون اعشاریہ تین آٹھ لڑکیاں تھیں۔ دسویں جماعت کے نتائج جامعہ کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

طالبات نے میرٹ لسٹ میں تینوں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ صائمہ رضوی ستانوے اعشاریہ سات ایک فی صد نمبرات کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ سہانا چودھری اور زینت نسیم نے ستانوے اعشاریہ چار دو فیصد نمبرات کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جب کہ عالیہ انجم نے ستانوے اعشاریہ ایک چار فیصد نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔

کل چارسو دس طلبا نے امتیازی نمبرات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کی اور ایک سو چودہ طلبا نے سادہ فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔ چارسو دس امتیازی نمبرات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کرنے والے طلبا میں دو سو اڑتیس لڑکیاں اور ایک سو بہتر لڑکے تھے۔

پروفیسر اقبال حسین، قائم مقام شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ٹاپرز کو مبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ جو طلبا چند نمبرات کی وجہ سے ٹاپ پوزیشن حاصل نہیں کرسکے انھیں دل برداشتہ نہیں ہونا چاہیے اور زندگی میں آئندہ پیش آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے۔

پروفیسر اقبال نے ڈین اور دیگر فیکلٹی اراکین کی کاوشوں کی ستائش کی جنھوں نے امتحان کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانے کے لیے انتہائی جانفشانی کے ساتھ کام کیا۔ نتائج کے بروقت اعلان کے لیے انھوں نے دفتر کنٹرولر آف امتحانات کے اسٹاف اراکین کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

Last Updated : May 21, 2024, 3:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details