اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: پرامن طریقے سے یوم جمہوریہ کا جشن منایا گیا - یوم جمہوریہ کا جشن

Gaya Republic Day Celebration ملک سمیت پورے بہار میں 75ویں یوم جموریہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، بہار کے ضلع گیا میں سرکاری تقریب کا اہتمام گاندھی میدان میں منعقد ہوئی جس میں ریاستی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اسرائیل منصوری کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔

گیا: پرامن طریقے سے یوم جمہوریہ کا جشن منایا گیا
گیا: پرامن طریقے سے یوم جمہوریہ کا جشن منایا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 12:44 PM IST

Updated : Jan 26, 2024, 9:07 PM IST

گیا: پرامن طریقے سے یوم جمہوریہ کا جشن منایا گیا

گیا:ضلع بھر میں یوم جمہوریہ کا جشن پورے جوش خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ گیا کے گاندھی میدان میں واقع ہری ہر سبرامنیم اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی اہم تقریبات کا انعقاد ہوا۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی اس موقع پر شاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ یوم جمہوریہ کے پیش نظر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

گاندھی میدان میں ہوئی اہم تقریب میں ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی، گیا انچارج وزیر اسرائیل منصوری نے صبح نو بج کر پانچ منٹ پر پرچم کشائی کی۔ اس سے قبل وزیر نے پریڈ کا جائزہ لیتے ہوئے سلامی لی۔ پرچم کشائی کے بعد وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اپنے خطاب میں عظیم مجاہد آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا اور باشندوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے اس موقع پر ضلع میں ہورہے ترقیاتی کاموں کو خطاب کے دوران گنواتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے ہر شعبے اور طبقے کی ترقی ہوئی ہے اور مزید ترقی کے لیے حکومت آگے کوشاں بھی ہے۔ وزیر اعلی کی طرف سے چلائے گئے وزیر اعلی سات یقینی منصوبہ بندی ٹو کے سلسلے میں ضلع میں کئے گئے کاموں کو تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہر گھر نل کے پانی، گھر تک پکی نالی، ٹوائلٹ تعمیر، ہر گھر بجلی کے لئے مسلسل کام کیا گیا ہے اور ضلع نے اس میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے صحت، تعلیم، سماجی تحفظ وظیفہ، فلاح و بہبود، زراعت اور دیگر محکموں کی طرف سے کئے گئے کاموں کے سلسلے میں بھی معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی طور پر پسماندہ لوگوں کو آگے بڑھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور ترقی کی دوڑ میں بہار کو آگے لے جانے کے لئے ہر فرد کے تعاون کی ضرورت ہے۔ جوحدف ہیں انہیں وقت مقررہ پر پورے کر لئے جائیں گے۔ عوام کا اعتماد حکومت اور انتظامیہ پربڑھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 75 واں یوم جمہوریہ: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کرتویہ پتھ پر قومی پرچم لہرایا

اُنہوں نے اپنے خطاب کے دوران اقلیتی طبقہ سے جڑی اسکیموں اور کاموں کے متعلق بھی جانکاری دی، خاص کر وزیر اعلی اقلیتی منصوبہ سمیت حوصلہ افزائی، وظیفہ سمیت دیگر اسکیموں کے تعلق اعداد و شمار کے ساتھ رپورٹ پیش کیا۔ اس موقع پر مگدھ کمشنر میانک ور وڑے، آئی جی چھتر نیل سنگھ، ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم، ایس ایس پی آشیش بھارتی کے علاوہ ضلع کے سبھی اعلی افسران اور سیاسی سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہر کے معززین اور عام لوگ موجود تھے۔ وہیں پرچم کشائی کے بعد ضلع انتظامیہ کے مختلف محکموں کی جانب سے دلکش جھانکیاں بھی نکالی گئیں، اس دوران پریڈ اور جھانکیوں میں فرسٹ سکنڈ تھرڈ آنے والوں کو انعام سے نوازا گیا۔

Last Updated : Jan 26, 2024, 9:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details