گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں موسم گرما میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافے ہو جاتے ہیں۔ اس بار 2024 میں صرف اپریل ماہ میں 50 سے زیادہ آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر واقعات محکمہ بجلی کے خستہ حال تاروں اور بجلی کے دیگر آلات کی وجہ کر پیش آیا۔ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھروں میں بھی آگ لگی ہے۔
2024 کے اپریل اور مئی ماہ میں آگ لگنے کے واقعات جھگی جھونپڑی اور کشادہ محلے اور شہر کے تجارتی علاقے سمیت گاؤں میں لگی ربی فصل وغیرہ میں پیش آئے ہیں۔ ان دونوں ماہ میں 100 سے زیادہ آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ان واقعات میں کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ساتھ ہی مانپور گیا کے کمال پور گاوں میں آگ لگنے کے ایک واقعہ میں ایک خاتون کی جان بھی گئی، جبکہ متعدد مقامات پر کئی مویشی بھی آگ لگی کے واقعہ میں جل کر ہلاک ہوئے ہیں۔
حالانکہ آگ لگنے کے واقعات کے پیش نظر ضلع ہیڈ کوارٹر پر واقع فائر بریگیڈ اسٹیشن متحرک ہے اور محدود وسائل میں بہتر کام کرنے کی تیاری کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔ حالانکہ یہ دعوی مضحکہ خیز بھی معلوم ہوتا ہے کیونکہ 52 لاکھ آبادی والے ضلع میں محض 33 گاڑیاں ہیں، ان میں 18 چھوٹی گاڑیاں ہیں جو چار سو لیٹر کی صلاحیت والی ہیں۔ جبکہ بقیہ گاڑی بڑی ہیں۔ ضلع میں صرف ایک فائر ایمبولینس گاڑی ہےجبکہ انکی تعداد کم ازکم 5 ہونی چاہیے تھی
- پچاس لاکھ آبادی پر 33 گاڑی
گیا ضلع کا پورا رقبہ کل 4,976 کلومیٹر ہے۔ اس میں 24 بلاکس ہیں۔ اوسطا ہر بلاک میں دو گاڑی کی ضرورت ہے لیکن اتنی تعداد میں گاڑی نہیں ہے۔ کچھ ایسے بھی بلاک ہیں جہاں ایک بھی گاڑی نہیں ہے اور وہاں دوسرے جگہوں سے گاڑی بھیجی جاتی ہے۔ لیکن پھر بھی جتنی تعداد گاڑیوں کی ہے، اسی میں آگ لگنے کے واقعات سے نمٹنے کی تیاری ہے۔ البتہ یہ کہ دور دراز علاقوں میں آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وقت پر نہیں پہنچ پاتی ہیں جس کی وجہ سے زیادہ نقصنات کا سامنا ہوتا ہے
- آگ لگنے سے بچیں اور کریں یہ کام