گیا:بہار کے ضلع گیا کے شیرگھاٹی کورٹ میں مجرموں نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے ۔ اطلاع ہے کہ شیر گھاٹی کورٹ کے ایک جج کی عدالت میں مجرموں نے گولی چلائی ہے۔ جس سے عدالت کے احاطے میں سراسیمگی پھیل گئی۔ اس گولی باری کے واقعے میں دو افراد کو گولی لگی ہے۔
زخمی ہونے والوں میں ایک ایل جے پی رہنماء انور خان کے قتل کا اہم ملزم فٹو خان ہے جبکہ دوسرا پولیس كا جوان ہے جو فٹو خان کو عدالت میں پیشی کرا رہا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر علاج کے لیے زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایاہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ عدالت میں پیشی کے لیے لائے گئے فوٹو خان پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔ اسے دو گولیاں لگی ہیں۔ جبکہ ایک پولیس اہلکار کو ہاتھ میں گولی لگی ہے۔ اس سے وہ زخمی ہوگیا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس عدالت کے احاطے میں پہنچ گئی اور کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اطلاع کے مطابق پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔