ETV Bharat / state

دہلی کے کرول باغ میں دو منزلہ عمارت منہدم ہونے سے متعدد لوگ ملبہ میں پھنسے، 12 افراد کو بچالیا گیا - KAROL BAGH HOUSE COLLAPSE

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 3:00 PM IST

Updated : 18 hours ago

دہلی کے کرول باغ میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، حادثہ کے بعد 12 لوگوں کو بچالیا گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور دہلی فائر سروس، پولیس اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکاروں کے ذریعہ تلاش اور بچاؤ کا کام کیا جا رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

نئی دہلی : دہلی کے کرول باغ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، باپا نگر میں دو منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کی وجہ سے متعدد لوگ ملبہ میں پھنس گئے۔ اب تک کم از کم 12 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم حکام نے ملبے میں مزید لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دہلی کے کرول باغ میں دو منزلہ عمارت منہدم ہونے سے متعدد لوگ ملبہ میں پھنسے، 12 افراد کو بچالیا گیا (ETV Bharat)

پولیس افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ابھی تک کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ دہلی فائر سروس، پولیس اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکاروں کی جانب سے راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح 9.11 بجے اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر دہلی فائر سرویسس نے پانچ فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیجا۔

دہلی میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران دو منزلہ عمارت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہوگیا۔ دہلی پولیس کے اہلکاروں سمیت ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور فی الحال بچاؤ آپریشن جاری ہے۔

دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے کرول باغ حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا ہے کہ 'کرول باغ علاقے میں مکان گرنے کا یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ وہاں رہنے والے لوگوں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کریں، اگر کوئی زخمی ہو تو اس کا علاج کرایا جائے اور اس حادثے کی وجوہات معلوم کی جائیں۔ حادثے کے حوالے سے کارپوریشن کے میئر سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔ اس سال بہت بارش ہوئی ہے، دہلی کے تمام لوگوں سے میری اپیل ہے کہ اگر تعمیرات سے متعلق کسی بھی حادثے کا اندیشہ ہے تو فوراً انتظامیہ اور کارپوریشن کو بتائیں، حکومت آپ کی فوری مدد کرے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ میں تین منزلہ عمارت منہدم، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، سات لوگ اب بھی ملبے کے نیچے - Building Collapsed Meerut

کرول باغ کے بابا نگر میں ایک مکان کا کچھ حصہ منہدم ہونے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ جائے حادثہ پر افراتفری کا ماحول ہے، مقامی لوگ بھی امدادی کاموں میں مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔

Last Updated : 18 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.