ETV Bharat / state

جبلپور میں خوفناک سڑک حادثہ، ہائیوا آٹو پر الٹ گیا، 7 افراد ہلاک - JABALPUR ROAD ACCIDENT

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 23 hours ago

Updated : 20 hours ago

مدھیہ پردیش کے جبلپور ضلع میں آج (18 ستمبر) شام ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ تیز رفتار ہائیوا مسافروں سے بھرے آٹو پر الٹ گیا۔ اس واقعے میں اب تک 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 6 شدید زخمی ہیں۔ آٹو میں سوار تمام لوگ مزدور بتائے جاتے ہیں۔

جبلپور میں خوفناک سڑک حادثہ، ہائیوا آٹو پر الٹ گیا، 7 افراد ہلاک
جبلپور میں خوفناک سڑک حادثہ، ہائیوا آٹو پر الٹ گیا، 7 افراد ہلاک (Etv Bharat)

جبلپور: مدھیہ پردیش کے جبلپور ضلع میں واقع ایک دیہی علاقے میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ سڑک حادثے میں اب تک 7 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 6 شدید زخمی ہوئے ہیں، یہ حادثہ ماجھگاؤں تھانہ علاقے کے سہورا-ماجھگاؤں روڈ پر نونجا کھمہریا گاؤں کے قریب ہوا ہے۔ حادثے میں ملوث گاڑیاں تیز رفتار ہائیوا اور آٹو رکشا تھیں۔ ہائیوا نے آٹو کو زور سے ٹکر ماری اور ٹکرانے کے بعد ہائیوا آٹو پر الٹ گیا جس کی وجہ سے آٹو میں بیٹھے مزدور دب گئے۔

حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے:

بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والے اور زخمی سبھی پرتاپ پور کے رہنے والے تھے۔ جو آٹو سے اٹارسی جا رہے تھے۔ جنہیں سہورا سے ٹرین میں سوار ہو کر اٹارسی پہنچنا تھا۔ اس کے لیے وہ ایک آٹو میں سہورا اسٹیشن جارہے تھے۔ پھر یہ خوفناک سڑک حادثہ گاوں کھمریا کے ننجا ننجی کے پاس ہوا۔ جس میں ایک بچے سمیت سات افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اس حادثے سے گاؤں والوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے جائے وقوعہ کو بلاک کر دیا اور اسٹیٹ ہائی وے پر ٹریفک روک دی۔ دیہاتیوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ حادثے کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پولیس نے تفتیش شروع کر دی:

اطلاع ملنے پر تھانہ ماجھگاؤں پولیس موقع پر پہنچی اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرا دیا۔ جہاں تین شدید زخمی مزدوروں کو جبلپور کے نیتا جی سبھاش چندر بوس میڈیکل اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ پولس نے پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے، جس میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ ہائیوا ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا یا کوئی اور وجہ تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ابتدائی اعداد و شمار میں مرنے والوں کی تعداد 7 بتائی جا رہی ہے جس میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : 20 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.