اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں زردوزی کے کاریگروں کا ہنر قابل تعریف ہے۔ راجستھانی راجپوتانہ لباس اور دیگر خوبصورت لہنگا کرتی پر زری کی نقاشی کاریگروں کا بہترین ہنر ہے۔ کسی دور میں ان کاریگروں کو اچھا خاصہ محنتانہ مل جاتا تھا لیکن موجودہ دور میں اب ان کاریگروں کو گھر چلانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
اری تاری زردوزی کے نام سے مشہور اجمیر کے کارخانوں میں اس کی مانگ کم پڑتی جا رہی ہے لیکن یہاں کے کپڑے آج بھی اجمیر سے عراق تک مشہور ہیں۔ ایران، عراق، پاکستان سمیت دیگر ملکوں کی صوفی درگاہوں پر اجمیر کے کاریگروں کے ذریعہ تیار کردہ زردوزی سے سجی چادر پیش کی جاتی ہے۔