فالکن انسٹی ٹیوشنز نے تعلیمی شعبے میں ایک دہائی مکمل ہونے کی شاندار تقریب منائی (etv bharat) بنگلورو: اس موقع پر فیلکن یو. پی. ایس. سی فاؤنڈیشن موبائل ایپ کا افتتاح کیا گیا، فیلکن انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا اور طالبات کے لئے انٹیگریٹد یو پی ایس سی کورس کا افتتاح عمل میں آیا۔
اس موقع پر یو پی ایس سی میں کامیاب نوجوانوں کو تہنیت پیش کی گئی دسویں و بارہویں میں اعلیٰ درجات میں کامیاب ہونے والے طلبا کو اے پی جے عبد الکلام ٹاپرز ایوارڈس سے نوازا گیا۔
بنگلورو میں منعقدہ اس پروگرام میں پر ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیہ کے سیاسی سیکرٹری نصیر احمد اور حکومت کرناٹک گارنٹی امپلیمنٹیشن اتھاریٹی کے ذمہ دار محروز خان نے فیلکن کو کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوںنے کہاکہ گزشتہ چند برسوں کے دوران اس تعلیمی ادارہ نے شاندار کام کیا ہے۔ادارے کی محنت کی وجہ سے طلباو طالبات کو کامیابی مل رہی ہے اور طلبا سے اپیل کی کہ وہ جب قابل بن جائیں تو معاشرے میں ضرورتمندوں کی امداد کریں۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلورو میں منعقدہ بزنس نیٹ ورکنگ میٹنگ میں آنٹرپرنیورز کی رہنمائی - Mulakhat e Karobar Meeting
اس موقع پر ادارے کے ذمہ داران عبد المنان سیٹھ و ڈاکٹر عبد السبحان نے کہا کہ فیلکن نے نئی نسل کو خواب دیکھنا و جدوجہد کرنا سکھایا ہے اور طلباء کے یہ عمدہ و اعلی نتائج درشا رہے ہیں کہ دس سالوں قبل ان کا دیکھا ہوا خواب تعبیر ہو رہا ہے۔