بنگلورو:اس حوالے سے سعودی عرب ریاض میں مقیم عربی استاد و مصنف ڈاکٹر عبدالاحد نذیر نے کہا کہ عربی زبان سیکھنے سے مسلمانوں کو قرآن کو اچھی طرح سمجھنے، غیر مسلموں کو اسلام پر تحقیق کرنے سے فائدہ ممکن ہے اور اس سے لوگوں کو مڈل ایسٹرن ممالک میں کاروبار اور روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوسکتے ہیں۔
اس موقع پر اقرا انٹرنیشنل اسکول کے چیئرمین محمد نذیر و ڈائریکٹر عائشہ نے کہا کہ بچے و نوجوان عربی زبان کو سیکھنے سے دنیا و آخرت کے فوائد سے مستفیض ہونگے اور انہوں نے اپیل کی کہ مسلم انتظامیہ کے زیر انتظام چلنے والے ماڈرن اسکولز اپنے نصاب میں عربی زبان کو شامل کریں اور بچوں کو اسپیشل کلاسز کے ذریعے پڑھایائں اور انہیں دنیا کی چوتھی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان کے ہنر سے آراستہ کریں۔