دہرادون (اتراکھنڈ): اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ جلد ہو سکتا ہے۔ دراصل یکساں سول کوڈ کا مسودہ تیار کرنے کے لیے سابق جج رنجنا دیسائی کی صدارت میں تشکیل دی گئی پانچ رکنی ماہر کمیٹی نے حتمی مسودہ تیار کیا ہے۔
یو سی سی کی ماہر کمیٹی 2 فروری کو یکساں سول کوڈ کا حتمی مسودہ ریاستی حکومت کو پیش کرے گی۔ اس کے بعد 5 فروری سے ہونے والے اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت یو سی سی کا مسودہ ایوان میں پیش کرے گی۔
ایوان سے پاس ہونے کے بعد، یو سی سی ریاست اتراکھنڈ میں ایک قانون کے طور پر لاگو کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے خود پیر کو ٹویٹ کر کے اس سلسلے میں معلومات دی ہیں کہ 2 فروری کو ماہرین کی کمیٹی یو سی سی کا مسودہ حکومت کو پیش کرے گی۔کانگریس پارٹی وقتاً فوقتاً اس معاملے پر حکومت پر تنقید کرتی رہی۔
پیر کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے وژن اور اسمبلی انتخابات سے قبل اتراکھنڈ کے عوام کے سامنے رکھی گئی قرارداد کے تحت اتراکھنڈ حکومت یکساں سول کوڈ کو لاگو کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یکساں سول کوڈ کا مسودہ تیار کرنے کے لیے بنائی گئی پانچ رکنی ماہر کمیٹی 2 فروری کو یو سی سی کا حتمی مسودہ حکومت کو پیش کرے گی۔ اس لیے آئندہ اسمبلی اجلاس کے دوران اس سے متعلق بل لا کر ریاست میں یکساں سول کوڈ کو نافذ کیا جائے گا۔