اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 5:37 PM IST

ETV Bharat / state

گیا: ڈی پی او اصغر عالم خان کو محکمۂ تعلیم نے معطل کردیا - DPO Asghar Alam Khan Was Suspended

DPO Asghar Alam Suspended by Education Department: محکمۂ تعلیم کے ڈی پی او اصغر عالم خان معطل کیے گئے ہیں۔ ان پر لاپروائی اور بے ضابطگی سمیت کئی اور الزامات لگے ہیں۔ محکمۂ ایجوکیشن کی جانب سے انہیں معطل کردیا گیا ہے۔

DPO Asghar Alam Khan has been suspended by the Education Department
DPO Asghar Alam Khan has been suspended by the Education Department

گیا:محکمۂ تعلیم کے ڈی پی او اصغر عالم خان کو معطل کردیا گیا۔ اصغر عالم خان ضلع ایجوکیشن دفتر میں واقع پلاننگ اینڈ اکاؤنٹس ڈیویزن کے انچارج تھے۔ محکمہ نے منصوبوں اور اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کے بعد ہدایت جاری کی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ سی ایف ایم ایس کے ذریعہ دستیاب 22.88 کروڑ روپے کی رقم میں صرف 158 کروڑ روپیے خرچ کرنے، فرنیچر خریدنے اور انفراسٹرکچر کی خریداری کے لیے دستیاب کرائی گئی رقم تسلی بخش نہیں ہے۔ ساتھ ہی ان پر الزام ہے کہ پیشگی اجازت کے بغیر ہی وہ ہیڈ کوارٹر سے غائب ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2004 کو غیرآئینی قرار دیا - up madarsa board

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور ایڈیشنل سکریٹری سبودھ کمار چودھری کی جانب سے اس حوالہ سے ہدایت جاری کی گئی تھی حالانکہ اصغر عالم خان کا کہنا ہے کہ ان پر لگے سارے الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ اس حوالہ سے اعلیٰ حکام تک اپنی بات پہنچائیں گے۔ ہوسکتا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے تعلیم مافیاؤں کی ساز باز ہو۔ لیکن انہیں امید ہے کہ محکمہ جانچ کرکے انہیں بے قصور ہونے کے ثبوتوں پر مہر ثبت کرے گا۔ وہیں ان کی جگہ پر ان کے دفتر اور امور کا چارج ضلع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو سونپا گیا ہے۔ وہیں اس معاملہ پر ضلع محکمۂ تعلیم نے کچھ بولنے سے انکار کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details