ETV Bharat / state

قنوج میں آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر دلخراش سڑک حادثہ، سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے پانچ ڈاکٹر ہلاک - KANNAUJ ACCIDENT

لکھنؤ میں شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔ تمام مہلوکین کی شناخت کر لی گئی ہے۔

قنوج میں آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر دلخراش حادثہ
قنوج میں آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر دلخراش حادثہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2024, 7:44 AM IST

لکھنؤ: آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر بدھ کی صبح ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ اس میں سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے 5 ڈاکٹروں کی موت ہو گئی۔ یہ سبھی لکھنؤ سے واپس آ رہے تھے۔ حادثہ صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا۔ تمام مہلوکین کی شناخت کر لی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی کا عملہ پولیس کے ساتھ وہاں پہنچ گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ تمام ڈاکٹر ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے لکھنؤ گئے ہوئے تھے۔ منگل کی رات وہ کار سے سیفئی واپس آ رہے تھے۔ سبھی قنوج میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر حادثے کا شکار ہو گئے۔ پانچ ڈاکٹروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والے ڈاکٹروں میں ڈاکٹر انیرودھ ورما، ڈاکٹر سنتوش کمار موریہ، ڈاکٹر جیویر سنگھ، ڈاکٹر ارون کمار، ڈاکٹر نردیو کی شناخت ہوئی ہے۔ یہ سب پی جی کر رہے تھے۔ کچھ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہاں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی۔ یونیورسٹی کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ جان کی بازی ہارنے والے ڈاکٹروں کے اہل خانہ کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔

لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر حادثے کی وجہ دھند بتائی جارہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی یوپی کے کئی اضلاع میں دھند کی وجہ سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.