ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وحید الرحمان پرہ کو استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس کا جواب دینے کے لیے 7 دن کی مہلت - PDP LPL WAHEED PARA

وحید الرحمان پرہ پر نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے نذیر احمد خان گریزی نے استحقاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

وحید الرحمان پرہ کو استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس کا جواب دینے کے لیے 7 دن کی مہلت
وحید الرحمان پرہ کو استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس کا جواب دینے کے لیے 7 دن کی مہلت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2024, 5:37 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر اسمبلی نے پی ڈی پی قانون ساز پارٹی کے رہنما وحید الرحمان پرہ کو اس ماہ کے شروع میں ایوان میں ان کی تقریر پر جاری کردہ استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس کا جواب دینے کے لیے سات دن کا وقت دیا گیا ہے۔ پہلی بار قانون ساز اسمبلی کے رکن وحید پرہ پر نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے نذیر احمد خان گریزی نے استحقاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

وحید الرحمان پرہ کو استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس کا جواب دینے کے لیے 7 دن کی مہلت (Etv Bharat)

گریزی کی طرف سے سپیکر سے مکتوب موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرہ نے 8 نومبر 2024 کو لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر اپنی تقریر کے دوران ان کے خلاف کچھ الزامات لگائے اور توہین آمیز ریمارکس کا استعمال کیا۔ نوٹس میں پرہ سے کہا گیا کہ وہ سات دن کے اندر اس معاملے میں اپنا جواب پیش کریں تاکہ اسے اسپیکر کے سامنے رکھا جاسکے۔

وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ عوام نے ہمیں ایوان میں آواز اٹھانے اور مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے منتخب کیا لیکن ایوان کی جانب سے جاری کردہ استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس ہماری آواز کو خاموش کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی آواز اٹھا رہے ہیں اور نوٹس جاری کرنے کے باوجود کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وحید الرحمن پرہ نے مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا

انہوں نے مزید کہا کہ استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے جماعت اسلامی اور مفتی محمد سید پر الزامات عائد کیے تھے۔ وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس کا جواب دیں گے اور انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.