ETV Bharat / state

کشمیر کے دو عسکریت پسندوں کو لکھنو این آئی اے عدالت نے 7 سال قید کی سزا سنائی - TWO JAISH MILITANT SENTENCED

این آئی اے عدالت نے جیش کے دو عسکریت پسندوں کو سزا سنائی، جنہیں 2019 میں دیوبند سے گرفتار کیا تھا۔

کشمیر کے دو عسکریت پسندوں کو لکھنو این آئی اے عدالت نے 7 سال قید کی سزا سنائی
کشمیر کے دو عسکریت پسندوں کو لکھنو این آئی اے عدالت نے 7 سال قید کی سزا سنائی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2024, 10:41 PM IST

لکھنؤ: شاہنواز احمد تیلی اور عاقب ملک کو فروری 2019 میں دیوبند، سہارنپور سے گرفتار کیا گیا تھا، کالعدم تنظیم جیش محمد سے تعلق رکھنے والے دو عسکریت پسندوں کو این آئی اے عدالت نے سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دونوں عسکریت پسندوں پر مغربی یوپی میں رہتے ہوئے جیش محمد کے لیے بھرتی کرنے کا الزام تھا۔ آئی جی یوپی اے ٹی ایس نیلابجا چودھری نے بتایا کہ 22 فروری 2019 کو کولگام کے رہنے والے شاہنواز احمد تیلی اور پلوامہ کے رہنے والے عاقب ملک کو دیوبند، سہارنپور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ دونوں عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے لیے کام کرتے تھے۔ دونوں بغیر داخلہ دیوبند کے ایک مدرسہ میں پڑھ رہے تھے اور وہ مغربی یوپی کے نوجوانوں کو گمراہ کرکے جیش میں شامل کررہے تھے، آئی جی کے مطابق شاہنواز کو بم بنانے میں مہارت حاصل تھی۔ شاہنواز پر الزام ہے کہ وہ جیش کے سربراہ مسعود سے براہ راست رابطے میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں وی ایچ پی لیڈر کا قتل، پاکستان میں مقیم ودھواسنگھ سمیت 6 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل

آئی جی نے کہا کہ منگل کو این آئی ۔ اے اے ٹی ایس عدالت نے ان دونوں عسکریت پسندوں کو سات سات سال کی سزا اور 30 ​​ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.