ETV Bharat / state

کیا فڑنویس ہی ہوں گے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ؟ رام داس اٹھاولے نے شندے کو مرکز میں لانے کی تجویز رکھی - MAHARASHTRA NEW CM

مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ کے نام کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ مرکزی وزیر اٹھاولے، شندے کو مرکز میں لانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

کیا فڑنویس ہی ہوں گے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ؟
کیا فڑنویس ہی ہوں گے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ؟ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2024, 6:47 AM IST

نئی دہلی: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے 4 دن بعد بھی وزیر اعلی کے نام کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ خبر کے مطابق، اس کے لیے بی جے پی جلد ہی مہاراشٹر کے لیے مبصرین کے ناموں کا اعلان کرے گی جو تمام پارٹیوں کے ارکان اسمبلی سے رائے شماری لینے کے بعد وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کریں گے۔ تاہم بی جے پی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کرنے میں کوئی تنازعہ نہیں ہے کہ کس پارٹی سے وزیر اعلیٰ ہوگا۔

یہ مبصرین مہاراشٹر کی بی جے پی لیجسلیٹو پارٹی کی میٹنگ میں تمام پارٹی ایم ایل اے کے ساتھ لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے نام پر بات کریں گے اور فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کی مانیں تو بی جے پی لیجسلیٹیو پارٹی کی میٹنگ سے پہلے مہایوتی میں شامل پارٹیوں سے بات کر کے وزیراعلیٰ کا نام طئے کر سکتی ہے۔

بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات میں اتنی بڑی جیت کے بعد بی جے پی کارکن چاہتے ہیں کہ مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ بی جے پی سے بنایا جائے۔ ذرائع کی مانیں تو بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کا یہ بھی ماننا ہے کہ مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرتے وقت بی جے پی کارکنوں کے جذبات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

اس معاملے پر مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی کو زیادہ سیٹیں ملی ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ صرف بی جے پی کا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دیویندر فڑنویس سی ایم کے عہدے کے مضبوط دعویدار ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ چاہے اجیت پوار ہوں یا ایکناتھ شندے، ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ سب کی رضامندی سے ہی کیا جائے گا۔ اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایکناتھ شندے کو مرکز میں لایا جانا چاہئے۔

ذرائع کی مانیں تو بی جے پی اس بات کو بھی ذہن میں رکھے ہوئے ہے کہ اگر ریاست میں بی ایم سی کے انتخابات میں شیو سینا (یو بی ٹی) کا صفایا ہو جاتا ہے تو شندے کی شیو سینا کا مستقبل کا راستہ صاف ہو جائے گا اور بی جے پی کے راستے کی رکاوٹ بھی ہمیشہ کے لیے دور ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، امکان ہے کہ شندے کو پی ڈبلیو ڈی کی وزارت دی جائے گی جبکہ اجیت پوار کو وزارت خزانہ دیا جاسکتا ہے اور وہ نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ بھی سنبھال سکتے ہیں۔ پارٹی ذرائع کی مانیں تو محکمہ داخلہ ہمیشہ کی طرح بی جے پی کے پاس رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.