غازی آباد: غازی آباد میں گھریلو ملازمہ کا کھانا پکانے میں پیشاب کا استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملازمہ کی گھناونی حرکت کی وجہ سے متاثرہ خاندان کو صحت کی پریشانی ہوئی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ متاثرہ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی گھریلو ملازمہ گزشتہ آٹھ سال سے اس کے گھر پر کام کر رہی ہے۔
کیمرہ کی مدد سے غازی آباد میں ملازمہ کی جانب سے کھانے میں پیشاب ملانے کا راز فاش - DOMESTIC HELPER USED URINE IN FOOD
غازی آباد میں گھریلو ملازمہ کی ایک انتہائی گھناونی حرکت سامنے آئی ہے۔ جس پر کھانا پکانے میں پیشاب کا استعمال کرنے کا الزام ہے۔
![کیمرہ کی مدد سے غازی آباد میں ملازمہ کی جانب سے کھانے میں پیشاب ملانے کا راز فاش ملازمہ کی جانب سے کھانے میں پیشاب ملانے کا راز فاش](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/16-10-2024/1200-675-22694580-thumbnail-16x9-ggg.jpg)
Published : Oct 16, 2024, 7:21 PM IST
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ نے اس کی ویڈیو ریکارڈنگ دیکھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس گھر کے افراد گزشتہ چند ماہ سے جگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ انہیں شبہ ہے کہ گھریلو ملازمہ کافی عرصے سے ایسی حرکتیں کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اس معاملے میں فوری کارروائی کرے اور جلد از جلد انصاف دلانے میں مدد کرے۔ گھریلو ملازمہ بھی غازی آباد کی رہنے والی ہے۔
خاتون کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ کراسنگ ریپبلک تھانے کی پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس افسر مکیش کمار کے مطابق واقعہ کے سلسلے میں درج کرائی گئی شکایت اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اب لوگ گھریلو ملازموں کے تئیں محتاط ہو گئے ہیں۔ معاملے میں ملزم گھریلو ملازم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ متاثرہ اور اس کے اہل خانہ کی صحت کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت پڑنے پر طبی معائنہ بھی کرایا جائے گا۔