نئی دہلی:ایرانی صدر ایت اللہ سید ابراہیم رئیسی سمیت دیگر 8 افراد کی گذشتہ دنوں طیارے حادثے میں موت کے بعد سے ایران صدمہ میں ہے بھارتی جانب سے بھی ایک روز کے لیے قومی سوگ منایا گیا اس دوران بھارت کا قومی پرچم ترنگا بھی تمام سرکاری عمارتوں سے نہچے جھکایا گیا ایسے میں اب تعزیت کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے
دہلی ایرانی سفارتخانے میں مختلف مذاہب کے رہنماوں کی ایرانی صدر کی موت پر تعزیت (etv bharat) اس سلسلے میں دہلی کے باراگھمبا روڈ پر واقع ایرانی سفارتخانے میں مختلف مذاہب کے مذہبی پیشواؤں اور سرکردہ لوگوں کی جانب سے سابق صدر مرحوم ابراہیم رئیسی کی موت پر اظہار تعزیت پیش کیا گیا۔
دراصل یہ تقریب راشٹریہ سرو دھرم سنسد کی جانب سے ایرانی سفارتخانے میں منعقد کی گئی تھی جس کی صدارت گوسوامی سشیل مہاراج نے کی اس دوران تمام مذاہب کے ماننے والے یہاں موجود تھے سبھی نے فردا فردا اپنی تعزیت ایرانی سفیر ڈاکٹر ایرج الہی کے سامنے پیش کی۔اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ بھارت کی عوام ایران کہ اس دکھ کے گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایرانی سفیر ڈاکٹر ایرج الہی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اج مختلف مذاہب کے ماننے والے ایرانی سفارت خانے میں ایرانی سفیر شہید ایت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی وفات پر تعزیت پیش کرنے پہنچے تھے۔ بھارت اور ایران کے تعلقات کافی قدیم ہیں اور انہیں امید ہے کہ ائندہ دنوں میں بھی بھارت اور ایران کے مابین دوستانہ تعلقات قائم رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی یاد میں میرٹھ میں مجلس اور کینڈل مارچ کا اہتمام - IRAN PRESIDENTS CONDOLENCE
راسٹری سرو دھرم سنسد کہ قومی کنوینر گوسوامی سشیل مہاراج نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہندو مسلم سکھ عیسائی ایک ساتھ پیار و محبت کے ساتھ رہتے ہیں۔جب کبھی کوئی دکھ کی گھڑی آتی ہے تو ہم سب مل کر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ ایسے دوستی ہماری ایران کے ساتھ بھی ہے۔ جب ایرانی صدر کے ساتھ یہ طیارہ حادثہ پیش آیا تو اس کی تعزیت کے لیے ہم نے اپنی سنسد میں یہ قرارداد منظور کی اور آج ہم اپنی تعزیت پیش کرنے پہنچے ہیں۔