ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پاکستان اور افغانستان، جموں و کشمیر میں منشیات کے بڑے ذرائع: ڈپٹی کمشنر شوپیان کی پریس کانفرنس - DC SHOPIAN

شوپیان کے ڈپٹی کمشنر شاہد سلیم نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان سے جموں و کشمیر اور پنجاب کو منشیات اسمگلنگ کی جارہی ہے۔

پاکستان اور افغانستان، جموں و کشمیر میں منشیات کے بڑے ذرائع: ڈپٹی کمشنر شوپیان کی پریس کانفرنس
پاکستان اور افغانستان، جموں و کشمیر میں منشیات کے بڑے ذرائع: ڈپٹی کمشنر شوپیان کی پریس کانفرنس (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2025, 9:57 PM IST

شوپیان : ڈپٹی کمشنر شوپیاں، شاہد سلیم نے آج ایک پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کو منشیات کی فراہمی کے بنیادی ذرائع قرار دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کو ڈرونز کے ذریعے مخصوص علاقوں میں اسمگل کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور افغانستان، جموں و کشمیر میں منشیات کے بڑے ذرائع: ڈپٹی کمشنر شوپیان کی پریس کانفرنس (Etv Bharat)

ڈی سی شاہد سلیم نے بتایا کہ نوجوانوں، خاص طور پر لڑکیوں میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لت تشویشناک ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں اور دوستیوں پر گہری نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا ناسور تیزی سے پھیل رہا ہے، جسے روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں اور اس کے سپلائی چین کو توڑنے کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوپور اور شوپیان پولیس نے عسکریت پسندوں اور ان کے ساتھیوں کی جائیدادوں کو ضبط کرلیا - ATTACHES PROPERTY OF MILITANT

شاہد سلیم نے مزید کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے، بالخصوص مذہبی رہنماؤں، اساتذہ اور سول سوسائٹی کو منشیات کے خلاف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انتظامیہ نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے اور متاثرہ افراد کے لیے بحالی پروگراموں کو فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.