گلبرگہ:ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں آج اچانک بدامنی کا ماحول پیدا کر دیا گیا اور افواہوں کا بازار گرم ہو گیا۔ گلبرگہ شہر کے کٹنور دیہات میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آنے کی اطلاع پر تما پوری سرکل پر احتجاج کیا گیا۔ جس کے نتیجہ میں ٹریفک جام ہو گئی۔ اس موقع پر ضلع کمشنر محترمہ فوزیہ ترنم اور پولیس کمشنر چیتن آر آئی پی ایس نے فوراً موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ یہ اطلاع آناً فاناً شہر میں عام ہو گئی۔ گلبرگہ شہر میں کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ لیکن افواہوں سے خوف کا ایسا ماحول پیدا ہو گیا کہ لوگ دھڑا دھڑ دکانیں بند کرنے لگے اور والدین اسکولس پہنچ کر اپنے بچوں کو گھر لے جانے لگے۔ حالانکہ اسکولس بالکل محفوظ علاقوں میں واقع ہیں۔ محلہ جات بھی بالکل محفوظ ہیں۔ اس کے باوجود عدم تحفظ کا احساس اس قدر حاوی ہے کہ کوئی افواہوں کی تحقیق یا تصدیق کرنے تیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: