نئی دہلی:دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرپرسن کوثر جہان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 4046 افراد نے سفر حج 2024 پر جانے کے لیے ان لائن درخواست دی ہیں ان میں 78 افراد ایسے ہیں جن کی عمر 70 سال سے زائد ہے۔
اس کے علاوہ رواں برس 46 خواتین نے بغیر محرم کے زمرے میں درخواست دی ہے۔ جبکہ جنرل زمرے سے درخواست دینے والے افراد کی تعداد 3922 ہے ان میں 2085 مرد درخواست گزار ہیں جبکہ ایک 1966 خواتین درخواست گزار ہیں۔
واضح رہے کہ 70 سال سے زائد عمر کے درخواست گزار اور بغیر محرم کے سفر حج پر جانے والی خواتین جن کی عمر 45 برس سے زائد ہونا شرط ہے کو بغیر قرعہ اندازی کے سفر حج کے لیے منتخب کیا جاتا رہا ہے، رواں برس بھی امید ہے کہ انہیں قرعہ اندازی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔