کولکاتا: بنگلہ دیشی رکن پارلیمان انوار العظیم انار کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ بنگلہ دیشی رکن پارلیمان کی بیٹی جلد ہی ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے کولکاتا آئیں گی۔ بنگلہ دیش کے انٹیلی جنس کے سربراہ ہارون رشید نے جمعرات کو اس بات پر روشنی ڈالی کہ بنگلہ دیشی رکن پارلیمان کے قتل کے پیچھے دوسرے ملزم نیپال یا امریکہ میں چھپے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے رکن پارلیمان کی بیٹی جلد ہی ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے کولکاتا آئیں گی۔ ایک اور ملزم نیپال یا امریکہ میں روپوش ہے۔ سی آئی ڈی مغربی بنگال اور ہماری ٹیم انٹرپول سے بھی مدد لے رہی ہے۔ ہارون راشید نے ان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے مغربی بنگال سی آئی ڈی کا شکریہ ادا کیا۔