ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عوامی اتحاد پارٹی امیدوار نیشنل کانفرنس میں شامل - JK Assembly Polls

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں منعقد ہوں گے۔ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے انتخابی مہم آج ختم ہوچکی ہے۔ جموں و کشمیر میں تقریبا ایک دہائی بعد اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

عوامی اتحاد پارٹی امیدوار نیشنل کانفرنس میں شامل
عوامی اتحاد پارٹی امیدوار نیشنل کانفرنس میں شامل (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2024, 10:34 PM IST

Updated : Sep 17, 2024, 10:11 PM IST

پلوامہ: عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار پلوامہ محمد اقبال صوفی نے آج شام دیر گئے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ تقریباً 15 روز تک اپنے انتخابی مہم عوامی اتحاد پارٹی سے چلانے کے بعد آج انہوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے اسمبلی انتخابات میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا جس کی بنا پر میں نے پارٹی کو خیرآباد کہا۔

عوامی اتحاد پارٹی امیدوار نیشنل کانفرنس میں شامل (Etv bharat)

انہوں نے کہا ہمارے ساتھ صلاح مشورے کے بغیر پارٹی سربراہ نے جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ ہمیں بھی میدان میں اترا گیا۔ عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار صوفی اقبال نے سرینگر میں عمر عبداللہ کی موجودگی میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ صوفی محمد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجینئر رشید کو پلوامہ اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑنے والے جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کرنے سے پہلے ان کی رضامندی لینی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب سے نیشنل کانفرنس سے وابستہ ہیں اور اسمبلی انتخابات میں این سی کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Sep 17, 2024, 10:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.