ETV Bharat / state

بھاگلپور باشندوں کو وندے بھارت کا تحفہ، کرایہ سن لوگوں کے اڑے ہوش - Vande Bharat Train - VANDE BHARAT TRAIN

ملک بھر میں مختلف ریاستوں میں وندے بھارت ٹرین شروع کی گئی۔ وندے بھارت مختلف وجوہات کے باعث ہمیشہ سرخیوں میں رہی ہے۔ اور ان سبھی ٹرینوں کا افتتاح وزیراعظم مودی نے بذات خود یا ورچوئلی طور پر کیا ہے۔ کئی مرتبہ یہ ٹرین افتتاح کے ساتھ ہی حادثات کا شکار ہوگئی ہے۔

Bhagalpur gets Vande Bharat train
Bhagalpur gets Vande Bharat train (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2024, 3:56 PM IST

Updated : Sep 16, 2024, 6:22 PM IST

بھاگلپور: مختلف شہروں کی طرح ریاست بہار کے بھاگلپور کے لوگوں کو بھی وندے بھارت کی شکل میں ریلوے نے تحفہ دیا ہے۔ اتوار کو بھاگلپور ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک پروگرام میں ریموٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے وندے بھارت کو ہری جھنڈی دکھا کر کولکتہ کے لئے روانہ کیا۔ اس نئی وندے بھارت ٹرین کے ملنے کے بعد اب بھاگلپور کے لوگوں کے لیے ہاوڑہ کا سفر آسان ہو گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ صبح 11.03 بجے وزیراعظم مودی نے ہری جھنڈی دکھائی اور 11.05 بجے ٹرین بھاگلپور سے روانہ ہوئی۔

بھاگلپور باشندوں کو وندے بھارت کا تحفہ، کرایہ سن لوگوں کے اڑے ہوش (Etv bharat)

بھاگلپور میں ریل کے وزیر مملکت رونیت سنگھ بٹو اور مقامی رکن پارلیمنٹ اور دیگر عوامی نمائندوں اور عہدیداروں نے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔حالانکہ وندے بھارت ٹرین کے شروع ہونے سے بھاگلپور کے لوگوں میں خوشی ہے۔ لیکن بھاگلپور سے اس ٹرین کی روانگی کے وقت کو لے کر لوگ پریشان ہیں کیونکہ اس ٹرین کے بھاگلپور سے روانہ ہونے کا وقت 3:20 دوپہر کھلنے کا وقت ہے، ایسے میں کاروباری لوگوں رات کو پہنچیں گے اور اس کا وہ دن ضائع ہوجائے گا۔

اسی کے پیش نظر کانگریس کے رکن اسمبلی اجیت شرما نے مانگ کی کہ اس کے وقت میں بدلاؤ کیا جائے اور اس کو صبح سویرے بھاگلپور سے روانہ کیا جائے۔ وندے بھارت بھاگلپور سے کولکاتہ چھہ گھنٹے میں پہنچا دے گی۔ لیکن اس کا کرایہ دیگر ریلوے ٹرینوں سے کافی زیادہ ہے اگر آپ ڈی بھارت ٹرین میں بھاگلپور سے ہاوڑہ جانے کے لیے چیئر کار ٹکٹ لیتے ہیں تو آپ کو 1195 روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ اور اگر آپ ایگزیکٹو کلاس کے ذریعہ ہاوڑہ جانا چاہتے ہیں تو آپ کو 2145 روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو چائے، ناشتہ، پانی کی بوتلیں اور اخبارات وغیرہ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ ایسے میں اسے ایک خاص لوگوں کی ٹرین کہہ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جموں، کٹرہ اور ادھمپور سے ایودھیا تک تین خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

Last Updated : Sep 16, 2024, 6:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.