کولکاتا:مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے ہونے والی ووٹنگ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اسی درمیان سی پی ایم آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے انڈیا اتحاد کو لے کر ترنمول کانگریس کے رویے پر جم کر تنقید کی، پریس کانفرنس کے دوران محمد سلیم نے انڈیا اتحاد سے ترنمول کانگریس کے الگ ہونے پر سوال اٹھائے۔
پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم نے کہاکہ انڈیا اتحاد بننے کے چند دنوں بعد ہم نے کہاکہ ہاوڑہ سے روانہ ہونے والی ٹرین پر درجنوں لوگ سوار ہوتے ہیں لیکن کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی ٹرین سے اتر جاتے ہیں۔ ان ہی لوگوں کی طرح ترنمول کانگریس ہے جو وقت سے پہلے ہی انڈیا اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔