گیا:بہار کے گیا میں ہولڈنگ ٹیکس کے بے تحاشہ اضافے کی مخالفت میں گیا بند کا ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا۔ محکمہ شہری ترقی و رہائش بہار پٹنہ اور گیا میونسپل کارپوریشن کے خلاف کانگریس سمیت کئی تجارتی تنظیموں اور نمائندوں کی جانب سے ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کو لیکر میونسپل کارپوریشن کے علاقے کو بند کیا گیا تھا۔
شہر میں صبح کے وقت بند کا اثر تھا۔ تاہم گیارہ بجے کے بعد دکانیں کھلنے لگی تھیں۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی تھی۔ حالانکہ دوپہر سے پہلے کچھ جگہوں پر بڑا اثر رہا۔ گیا ضلع کانگریس سنیئر رہنماء و ترجمان پروفیسر وجے کمار مٹھو نے کہا کہ شہری میونسپل کارپوریشن نے منمانہ طریقے سے سڑکوں کا سروے کر کٹیگری طے کردی۔پھر اس کے بعد ہولڈنگ ٹیکس میں چار گنا اضافہ کر دیا۔ اس سے گیا کے باشندے پریشان ہیں۔
بہار حکومت اور کارپوریشن ایسے وقت میں ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کیا جبکہ موجودہ وقت میں مہنگائی عروج پر ہے۔ ایسے میں گھر اور دکان کے ٹیکس میں بے حساب اضافہ کیا جانا غلط ہے۔ نگر میونسپل کارپوریشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر سڑکوں کو کمرشیل میں جوڑا گیا ہے اور انہیں اے کٹیگری میں رکھا گیا ہے۔جن گلیوں میں ایک طرف سے آٹو کا جانا ممکن نہیں ہوسکتا ہے، ان گلیوں کو بھی اے کٹیگری میں کرکے چار گنا زیادہ ٹیکس کردیا گیا ہے۔
واضح ہوکہ اس سے پہلے جمعرات کی دیر شام کو کانگریس کی جانب سے مشال جلوس نکالا گیا تھا۔ میونسپل کارپوریشن بغیر کسی اتفاق اور طریقے تجارتی کی کاروائی کے بغیر سڑکوں کو اے زمرے میں شامل کردیا۔ جو سڑکیں اور گلیاں بی زمرے میں آتی ہیں۔ انہیں اے زمرے میں ڈال دیا گیا ہے جو کہ سرا سر غلط ہے۔