اردو

urdu

ETV Bharat / state

سندیش کھالی واقعہ: چھتس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے ممتا بنرجی کو خط لکھا

Sandeshkhali Incident سندیش کھالی میں قبائلی خواتین پر مظالم کے الزامات کے درمیان چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کرسیاست سے اوپر اٹھ کر خواتین کو انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

سندیش کھالی واقعہ:چھتس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے ممتا بنرجی کو خط لکھا
سندیش کھالی واقعہ:چھتس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے ممتا بنرجی کو خط لکھا

By UNI (United News of India)

Published : Feb 27, 2024, 7:18 PM IST

شمالی 24 پرگنہ:شمالی 24 پرگنہ کے سندیش کھالی میں فروری کے آغاز سے ہی ماحول کشیدہ ہے۔ گاؤں والوں کا ایک گروپ ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہان شیخ، اتم سردار، شیو پرساد ہزاراکی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں ۔مظاہرین میں خواتین آگے آگے ہیں ۔ اپوزیشن کیمپ کاالزام ہےکہ خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ ترنمول کانگریس کے لیڈروں پر زمین چھینے کا الزام ہے۔بی جے پی بھی اس تحریک کی پہلے دن سے ہی حمایت حاصل ہے۔

خط میں وشنودے نے مغربی بنگال میں خواتین اور قبائلی برادریوں ہر مظالم کی شکایات پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے ممتا بنرجی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں مغربی بنگال کی ماؤں بہنوں کے ساتھ ناانصافی کے جو واقعات سامنے آرہے ہیں، وہ بہت تکلیف دہ ہیں۔ آپ کی ریاست میں سندیش کھالی میں 50 سے زیادہ قبائلی خواتین پر تشدد، ہزاروں قبائلیوں سے زمین چھیننے اور 100 دن کے کام کے لیے زبردستی پیسے چھیننے جیسے الزامات ہیں۔

قومی کمیشن برائے درج فہرست ذات نے سندیش کھالی کا دورہ کرنے کے بعدصدر راج کی سفارش بھی کی ہے۔ وشنو دیو کے خط میں بھی اس کا ذکر ہے۔ انہوں نے خط میں کہا کہ سنٹرل شیڈول کمیشن کی طرف سے دی گئی رپورٹ بہت خوفناک ہے۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی تحریک مغربی بنگال سے شروع ہوئی۔ تاریخ اسے یاد رکھتی ہے۔ انہوں نے لکھاہے کہ مغربی بنگال سوامی وویکانند، بنکم چندر چٹرجی، رابندر ناتھ ٹیگور، سبھاش چندر بوس، شیام پرساد مکھوپادھیائے کی سرزمین ہے۔ بنگال کی ثقافت کو پوری دنیا جانتی ہے۔ ایک مہذب معاشرہ ان مظالم کو برداشت نہیں کر سکتا جو آپ کی ریاست میںہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندیش کھالی کے مختلف علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب

انہوں نے الزام لگایا کہ سندیش کھالی میں عصمت دری کا واقعہ ہوا ہے۔ بی جے پی قیادت نے بھی یہ الزام لگایا ہے۔ تاہم، ریاستی خواتین کمیشن نے اطلاع دی کہ جب اس کے ارکان نے سندیش کھلی کا دورہ کیا تو وہاں عصمت دری کا کوئی واقعہ نہیں پایا گیا۔وزیر اعظم 6 مارچ کو شمالی 24 پرگنہ میں ایک جلسے سے خطاب کریں گے ۔اس میٹنگ میں امکان ہے کہ سندیش کھالی کےمتاثرین شریک ہوں گے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details