اجمیر: صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر بہار کے وزیر اعلیٰ نیش کمار کی جانب سے سابق وزیر زمان خان نے چادر چڑھائی۔ انہوں نے بہار کے وزیراعلیٰ کی کامیابی کے لئے دعا مانگی۔ اس موقعے پر انہوں نے ریاست بہار اور ملک میں امن و امان کے لئے دعا بھی مانگی۔
درگاہ حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں زماں خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے کہنے پر اجمیر شریف درگاہ میں چادر پیش کرنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار بہار کے عوام کے لیے فلاحی و ترقی کام انجام دیتے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہار اور ملک کے حق میں نتیش کمار نے 'انڈیا' اتحاد کے لیے پہلا قدم بڑھایا تھا جب کہ انہوں نے کبھی ایک خاندان کی سیاست پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے پورے بہار کو اپنا خاندان سمجھ کر تمام مذاہب کے حق میں کام انجام دیا ہے۔