لکھنؤ: سماجوادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی حکومت اقتدار اور تکنیک کا غلط استعمال کررہی ہے۔
یادو نے جاری بیان میں کہا کہ بی جےپی حکومت کسانوں پر ظلم کررہی ہے۔ کسانوں کے مطالبات ماننے کے بجائے ان پر آنسو گیس کے گولے داغ کر لاٹھیاں برسائی جارہی ہے۔ پورا ملک دیکھ رہا ہے۔ بی جے پی حکومت کسانوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کسانوں سے کئی جھوٹے وعدے کئے۔ بڑے برے سپنے دکھائے۔ دس ال اقتدار میں رہنے کے بعد بھی بی جے پی کی مرکزی حکومت نے کسانوں کے لئے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں ہوئی۔ کسانوں کو سمان ندھی دینے کے بجائے اس کی وصولی شروع کردی۔ کسان کے استعمال کی کھاد، بیج، زرعی آلات، ڈیزل سبھی تو مہنگا ہوا ہے۔ بجلی مہنگی ہے۔ کسان کے اخراجات کے مقابلے فصل کی قیمت نہیں مل رہی ہے۔ایم ایس پی کو لازمی کرنے کا مطالبہ مرکزی حکومت نے ٹھکرا دیا ہے۔