اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے لیڈر بابل سپریا کی بی جے پی پر نکتہ چینی - بابل سپریا

Babul Supriyo Criticises آسنسول کے سابق ایم پی اور موجودہ ریاستی وزیر بابل سپریا نے بھوجپوری اداکار پون سنگھ کو آسنسول سے امیدوار بنائے جانے کی بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھون سنگھ ایک ایسے اداکار ہیں جنہوں نے بنگالی خواتین کی توہین کی ہے۔خیال رہے کہ پون سنگھ نے بی جے پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انتخاب لڑنے سے معذرت کرلی ہے۔

ترنمول کانگریس کے لیڈر بابل سپریا نے بی جے پی کے خلاف مورچہ کھولا
ترنمول کانگریس کے لیڈر بابل سپریا نے بی جے پی کے خلاف مورچہ کھولا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 12:20 PM IST

ترنمول کانگریس کے لیڈر بابل سپریا نے بی جے پی کے خلاف مورچہ کھولا

کولکاتا:کولکاتا سے بالی گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی بابل سپریا کے قریبی لوگوں نے کہا کہ پون سنگھ کے امیدواری کا نام کا اعلان ہونے کے فوری بعد بابل سپریہ نے بی جے پی کی تنقید شروع کردی تھی۔بابل نے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیا۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئےپون کمار کی تصویر اور گانے کی ویڈیو لوڈ کرنے لگے۔

اتوار کو پون نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ آسنسول سے الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں۔ اس کے بعد پیر کو بابل نے ایک بار پھر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے قبول کیا ہے کہ پون نے خواتین کی توہین کی ہے۔ بابل نے اپنے Xہینڈل پر لکھاکہ ایک بی جے پی ممبر اسمبلی اور ریاستی جنرل سکریٹری نے قبول کیا کہ پون سنگھ نے بنگالی خواتین کی توہین اور بے عزتی کی ہے۔مگر بنگال اور یہاں کی خواتین کے تئیں بی جے پی کا ناروا رویہ اور بنگالی خواتین اور حساسیت کے تئیں ان کی بے عزتی کھل کر سامنے آئی ہے۔ وہ پون جی کو کیسے بچا رہے ہیں۔

2019 میں بابل سپریا نے بی جے پی کے ٹکٹ پر آسنسول لوک سبھا حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد وہ مرکز میں وزیر بھی بن گئے۔ انہوں نے بی جے پی چھوڑ کر 2021 میں ترنمول میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے پارلیمنٹ کی رکنیت کےسے بھی استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد شتروگھن سنہا نے آسنسول لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں ترنمول کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔ ان کے خلاف اگنی مترا پال میدان میں تھیں۔بعد میں اگنی مترا نے 2021 کے اسمبلی انتخابات میں آسنسول جنوبی اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کی۔

بابل نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ ماضی میں بی جے پی کے رکن تھے لیکن اب وہ ان سے نفرت کرتے ہیں۔کیوں کہ بی جے پی کو بنگالیوں سے نفرت ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ سچ ہے کہ میں نے بی جے پی کے طور پر اپنا بہترین دیا ہے۔ لیکن اب ان کے لیے صرف نفرت ہے۔ بابل نے یہ بھی لکھا کہ وہ (بی جے پی) بنگالیوں سے نفرت کرتے ہیں، اپنے پارٹی کارکنوں کی عزت نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:کھیلا شروع ہونے سے پہلے ہی کھیلا ہوبے، پون سنگھ نے آسنسول لوک سبھا سیٹ سے اپنا نام واپس لیا

ترنمول کے ترجمان اروپ چکرورتی نے بھی ہفتہ کو اپنے ایکس ہینڈل پر لکھاکہ بھوجپوری میں شائع ہونے والے پون کے مختلف گانوں اور ویڈیوز میں بنگال کی خواتین کے ساتھ بے حیائی کو دکھایا گیا ہے۔انہوں نے لکھاکہ بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ آسنسول کے لوگوں کو بتانے آئیں گی پون سنگھ نے ان کے ساتھ کیا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details