ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری: پاکستان میں مقیم عسکریت پسند ہینڈلر کی جائیداد ضبط کر لی گئی - MILITANT HANDLER PROPERT ATTACHED

پولیس کی پاکستان میں مقیم عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ راجوری میں ایک ایسے ہی عسکریت پسند کی جائیداد ضبط کی گئی۔

راجوری: پاکستان میں مقیم عسکریت پسند ہینڈلر کی جائیداد ضبط کر لی گئی
راجوری: پاکستان میں مقیم عسکریت پسند ہینڈلر کی جائیداد ضبط کر لی گئی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 6 hours ago

جموں (اشرف گنائی): عسکریت پسندوں کے خلاف ایک اور کارروائی میں راجوری پولیس نے جاوید اقبال ولد قدرت اللہ کی جائیداد ضبط کر لی۔ پولیس نے یہ کارروائی راجدھانی راجوری میں انجام دی۔ پولیس نے ایک پریس ریلیز جاری کیا ہے جس میں اس کارروائی کی جانکاری دی گئی ہے۔

پریس بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن منجاکوٹ میں درج ایف آئی آر نمبر 18/2011 کے سلسلے میں جاوید اقبال مطلوب ہے۔ ایمکو ایکٹ (EIMCO Act) کے سیکشن 2/3 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

پریس بیان میں جانکاری دی گئی ہے کہ، راجدھانی گاؤں میں واقع 2 کنال اور 1 مرلہ اراضی کو راجوری کی عدالت سے حاصل کردہ احکامات کے بعد ضبط کیا گیا۔ یہ کارروائی ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں مناسب قانونی عمل کے مطابق کی گئی۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس شخص (جاوید اقبال) پر ملک دشمن عناصر کی حمایت اور ان کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ جائیدادوں کی قرق خطے میں کام کرنے والے پاکستان میں مقیم ہینڈلرز اور ان کے ساتھیوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ، ضلع پولیس راجوری میں ملک دشمن سرگرمیوں کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے، پورے جموں کشمیر میں پولیس کی جانب سے پاکستان میں مقیم عسکریت پسندوں اور عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.