ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، عسکریت پسندوں کے تین ساتھی گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد - MILITANT ASSOCIATES ARRESTED

سیکورٹی فورسز نے کولگام میں عسکریت پسندوں کے تین ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

عسکریت پسندوں کے تین ساتھی گرفتار
عسکریت پسندوں کے تین ساتھی گرفتار (X @policekulgam)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 6 hours ago

کولگام (میر اشفاق): جموں و کشمیر پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ایک ایم کارروائی کو انجام دیا ہے۔ جموں کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک عسکری کارروائی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔ یہاں تلاشی مہم کے دوران پولیس نے عسکریت پسندوں کے تین ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن قایموہ کی دفعہ 13,18 اور 39 یو اے پی اے کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 02/2025 کی تحقیقات کے دوران، کولگام میں جموں و کشمیر پولیس نے آرمی ون پارا ایس ایف، ون آر آر اور سی آر پی ایف 18 بٹالین کے ساتھ منسلک عسکریت پسندوں کے تین ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق یہ تینوں کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) اور ٹی آر ایف سے رابطے میں تھے۔

گرفتار ملزمین کی شناخت عبید خورشید میر ولد خورشید احمد میر، مقصود احمد بٹ ولد محمد رمضان بھٹ اور عمر بشیر ولد بشیر احمد ڈار کے طور پر کی گئی ہے، یہ سبھی جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ٹھوکر پورہ قائموہ کے رہنے والے ہیں۔

مشترکہ ٹیم نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے، جس میں دو اے کے سیریز کی رائفلیں، آٹھ اے کے سیریز کے میگزین، 217 اے کے راؤنڈز، پانچ دستی بم اور دو میگزین پاؤچ شامل ہیں۔

سیکورٹی فورسز کے مطابق گرفتار عسکریت پسندوں کے ساتھی کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ اور ٹی آر ایف کے سرگرم عسکریت پسندوں کے ساتھ قریبی رابطے میں تھے اور ضلع کولگام میں بڑی عسکریت پسندانہ کارروائیوں کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.