اردو

urdu

ETV Bharat / state

تھائی لینڈ میں گرفتاری کے بعد گینگسٹر روی کانا اور کاجل کو بھارت پہنچایا گیا - Gangster Ravi Kana arrested - GANGSTER RAVI KANA ARRESTED

Gangster Ravi Kana Arrested in Thailand: اسکریپ مافیا اور گینگسٹر روی کانا اور اور اس کی خاتون دوست کاجل کو تھائی لینڈ میں گرفتار کیا گیا۔ قانونی لوازمات کے بعد تھائی حکومت نے اسے بھارتی حکامت کے سپرد کر دیا۔ بھارت پہنچنے پر دونوں کو نوئیڈا پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 7:10 PM IST

نوئیڈا:اسکریپ مافیا اور گینگسٹر اور گینگ ریپ کیس میں مطلوب روی کانا کو ریاست اتر پردیش پہنچایا کر انہیں نوئیڈا پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ روی کانا اور کاجل کو پولیس نے منگل کو تھائی لینڈ کے شہر بینگکاک سے گرفتار کیا تھا۔ روی کے خلاف گینگ ریپ اور گینگسٹر ایکٹ کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں۔ روی کانا کے گینگ کے 14 ارکان پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

روی کانا کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا ساتھ ہی تھائی پولیس کے ساتھ بھی تفصیلات شیئر کی گئیں تھیں۔ اس کے بعد وہاں کی پولیس نے روی اور اس کی خاتون دوست کاجل کو گرفتار کر لیا۔ وہاں دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا، اس کے بعد انہیں ہندوستان لایا گیا ہے۔ گوتم بدھ نگر میں گینگ ریپ اور گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج مقدمات کے بعد ملزمان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کی بنیاد پر تھائی لینڈ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ بہت سارے سوالات ہیں جن کے جواب پولیس اور عدالت کو درکار ہیں۔ گرفتاری میں ملک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اداروں نے بھی بہت تعاون کیا۔

روی کو ہندوستان لانے کے بعد اب پولیس اس بات کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کرے گی کہ غیر قانونی کاروبار کو بڑھانے میں کس نے اس کی مالی مدد کی۔ یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ پولیس کے پاس ایسے بہت سے لوگوں کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں جنہوں نے روی گینگ کے لیے بالواسطہ یا بلاواسطہ کام کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ گرفتاری سے بچنے کے لیے روی کانہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں چھپا رہا اس کے بعد نہ جانے کس طرح چکمہ دے کر وہ تھائی لینڈ فرار ہو گیا۔ اس دوران نوئیڈا این سی آر میں روی کانا کے کروڑوں روپے کی املاک ضبط کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: پولیس حراست میں تنویر نام کے شخص کی موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details