مظفر نگر میں آل انڈیا نعتیہ مقابلے کا اختتام (ETV Bharat) مظفر نگر: مظفر نگر کے جامعہ فیض ناصر کے زیر اہتمام سالانہ آل انڈیا نعتیہ مقابلے کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے تشریف لائے طلباء و طالبات نے خوبصورت انداز میں نعتوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس پروگرام میں تین ججز نے انعامات کے لیے کامیاب طلبہ کا انتخاب کیا۔ اس نعتیہ مقابلے میں طلباء و طالبات کو تین زاویوں تلفظ ، ترنم ، اور کلام کی بنیاد پر دیکھا اور پرکھا گیا۔
نعت خواں شرکاء کے ترنم کی جانچ کے لیے قاری فروزانور، "تلفظ" کی جانچ کے لیے معروف صحافی وادیب مصطفے کمال پاشا اور کلام کے معیار کی پرکھ کے لیے مظفرنگر کے دو استاد شعراء ڈاکٹر تنویر گوہر، عبدالحق سحر موجود تھے۔ ان ججز سبھی شرکا کے کلام کو سنجیدگی سے سنا اور ان کی کارکردگی کی بنیاد پر نمبرات دیے۔
اول پوزیشن حاصل کرنے والی ادیبہ بنت حافظ محمد ارشاد (مرحوم)، طالبہ تعمیر ملت و ملت پبلک اسکول، ساکنہ نگلہ بزرگ (نیا گاؤں) ضلع مظفر نگر کو 11 ہزار روپے و اعزازی سند سے نوازا گیا۔
دوسری پوزیشن سفیان ابن قاری شعیب، طالب علم مدرسہ اشرف العلوم دھوج میوات کو نقد 5100 روپے اور اعزازی سند دیا گیا۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ آفرین بنت مکرم علی، ساکنہ نگلہ بزرگ ضلع مظفر نگر کو 3100 روپے و سند سرفراز کیا گیا۔
ان کے علاوہ ان پانچ دیگر شرکا کو بہت اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ایک ایک ہزارروپے نقد انعام سے نوازا گیا جن میں محمدحسان ابن قاری حفظ الرحمن، طالب علم خادم العلوم باغونوالی، محمد معاذابن مفتی محمد عارف ندوی، میوات، ضیا بنت محمد شہزاد، آدم پور، محمد حیدر ابن مناسب خان، دھوج میوات، عاتکہ شاہد کا نام شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرنگر میں جلسۂ دستاربندی و اصلاح معاشرہ کانفرنس منعقد
غالب اکیڈمی میں قمر ادبی سوسائٹی کے زیر اہتمام مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا
نظامت کے فراٸض معروف شاعر ڈاکٹر طاھر قمر میرانپوری نے انجام دیے۔ پروگرام کا آغاز قاری محمد قاسم شاملی کی تلاوت اور قاری محمد حذیفہ قاسمی کی نعت پاک سے ہوا۔ پروگرام کی صدرات حضرت مولانا رفیق احمد صاحب، سابق مدرس دارالعلوم حسینیہ تاولی نے کی۔ قاری محمد حذیفہ قاسمی نے پروگرام کی سرپرستی کی۔ اس موقعے پر مفتی زاہد صاحب نعمانی، قاری عیبیدالرحمن، عزیز قاسمی کلیم تیاگی صدر اردو ڈیولپمنٹ آرگناٸزیشن، مولانا جابر فرحت، مولانا ندیم اختر راہی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آخر میں کنوینر جناب قاری شاہد الحسینی نے مہمانان و معاونین کا شکریہ ادا کیا اور تمام طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی کی۔