اردو

urdu

آل انڈیا ملی کونسل کے وفد کی ریاستی وزیر سے ملاقات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 7:35 PM IST

All India Milli Council On Minority Issue آل انڈیا ملی کونسل کے وفد نے ریاستی وزیر ایشور کھنڈرے سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں اقلیتی طبقے کے مسائل کے جلد سے جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔وفدکی جانب سے ریاستی وزیر کو عرضداشت بھی پش کیا۔

آل انڈیا ملی کونسل کے وفد کی ریاستی وزیر سے ملاقات
آل انڈیا ملی کونسل کے وفد کی ریاستی وزیر سے ملاقات

بیدر :ریاست کرناٹک کے ضیلع بیدر میں ملی کونسل کے وفد نے وزیر ایشور کھنڈرے سے مسلمانوں کے تعلیمی ،رہائشی سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔عرضداشت میں ریاستی بجٹ میں مسلمانوں کے لئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی فنڈ مختص کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل کے قومی پولیٹکل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر چلبل نے کہا کہ ریاست میں جب کانگرس حکومت اقتدار میں تھی تو ان تمام اسکیموں کے ذریعہ اقلیتوں کو بہت ساری سہولیات مل رہی تھی۔بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد اقلیتیوں کے لئے چلائی جا رہی تمام اسکیموں کو بند کر دیا گیا۔اس سے اقلیتی طبقے بالخصوص مسلمانوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ریاست میں کانگریس کی قیادت والی حکومت ہے ۔حکومت اقلیتی طبقے کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ جن اسکیموں کو بند کردیا گیا تو انہیں دوبارہ شروع کرے ۔

یہ بھی پڑھیں:بزنیس سمٹ کا اول یوم کامیاب رہا، مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسی ایشن

ریاستی وزیر ایشور کھنڈرے نے کہاکہ ریاستی حکومت تمام مذاہب کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے۔ آپ کے تمام مطالبات کو ہم وزیراعلیی کے سامنے پیش کریں گے ۔جہاں تک ممکن ہو سکے اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details