اردو

urdu

ETV Bharat / state

کون ہیں وہ دو مسلم امیدوار جن پر اجیت پوار کی این سی پی نے داؤ لگایا ہے؟ - MAHARASHTRA ASSEMBLY ELECTION 2024

مہاراشٹراسمبلی انتخابات کے لیے اجیت پوار کی این سی پی نے 38 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں دو مسلم امیدوار شامل ہیں۔

کون ہیں وہ دو مسلم امیدوار جن پر اجیت پوار کی این سی پی نے داؤ لگایا ہے؟
کون ہیں وہ دو مسلم امیدوار جن پر اجیت پوار کی این سی پی نے داؤ لگایا ہے؟ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2024, 3:08 PM IST

ممبئی: اجیت پوار کی این سی پی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے 38 اسمبلی نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ فہرست میں چھگن بھجبل کو ییولا سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اجیت پوار خود بھی اپنی روایتی سیٹ بارامتی سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔

اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی نے اگت پوری سے ہیرامن کھوسکر اور امراوتی شہر سے کانگریس رکن اسمبلی سلبھا کھوڈکے کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ کوپورگاوں سے آشوتوش کالے، اکولے سے کرن لہامٹے، بسمت سے چندرکانت عرف راجو نوگھرے، چپلون سے شیکھر نکم اور ماول سے سنیل شیلکے کو ٹکٹ دیا ہے۔

دو مسلم امیدوار بھی میدان میں اتارے:

پارٹی نے دو مسلم امیدواروں کو بھی میدان میں اتارا ہے۔ اس میں حسن مشرف اور نجیب مُلاّ کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے کاگل سے مشرف اور ممبرا کلوہ سے نجیب کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔

حسن مشرف کون ہیں؟

حسن مشرف این سی پی کے ان 18 ارکان اسمبلی میں شامل تھے جنہوں نے شرد پوار سے بغاوت کر کے اجیت پوار کا ساتھ دیا تھا۔ حسن مشرف بھی ان آٹھ ایم ایل ایز میں شامل ہیں جنہوں نے بغاوت کر کے اجیت پوار کا دامن تھاما تھا، مہایوتی حکومت میں انہیں وزیر بنایا گیا ہے۔ اس وقت وہ مہاراشٹر کے کولہاپور کی کاگل اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ اس کے علاوہ حسن مشرف دیہی ترقی اور محنت کی وزارت میں بھی وزیر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

نجیب مُلاّ کون ہے؟

نجیب مُلاّ رابوڈی کے سابق کونسلر ہیں۔ مُلاّ ایک زمانے میں این سی پی کے بانی شرد پوار کے قابل اعتماد ساتھی اوہاد کے قریبی تھے۔ وہ حال ہی میں این سی پی (اجیت پوار) میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے ممبرا میں این سی پی کا دفتر بھی کھولا ہے۔ وہ ایک عرصے سے مسلمانوں میں مقبولیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات:

الیکشن کمیشن کے مطابق مہاراشٹر کی کل 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ جہاں ایک طرف حکمراں پارٹی مہایوتی ریاست میں دوبارہ جیت کا دعویٰ کر رہی ہے وہیں دوسری طرف اپوزیشن پارٹی مہاوکاس اگھاڑی کو امید ہے کہ وہ اس بار اقتدار میں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details