مالیگاؤں:۔تقریبا 18 گھنٹوں کے بعد آج دوپہر 12 بجے کے درمیان ضلع کلکٹر کے حکم پر ان نوجوانوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر بھیجا گیا۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے تمام نوجوانوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔ اور انہیں میڈیکل جانچ کیلئے سول اسپتال روانہ کیا گیا۔
گرنا ندی میں پھنسے 15 نوجوانوں کو ائیر فورس کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے بحفاظت نکلا گیا (etv bharat) واضح رہے کہ ان 15 نوجوانوں میں سے 5 افراد کا تعلق دھولیہ شہر سے ہے۔ جنہیں میڈیکل جانچ کے بعد دھولیہ روانہ کردیا جائے گا۔اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ اس ریسکیو آپریشن کو کامیاب بنانے میں کارپوریشن انتظامیہ، محکمہ فائر بریگیڈ، پولیس انتظامیہ کے ساتھ ساتھ این ڈی آر ایف ٹیم اور مقامی تیراک گروپ و سماجی کارکنان نے بہت محنت کی اور ہر ممکن تعاون پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:گرنا ندی میں ہھنسے نوجوانوں کو نکلنے کی کوششیں جاری -
اس طرح ضلع کلکٹر کی مدد سے ائیر فورس کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تمام نوجوانوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ انہوں نے شہریان سے گذارش کی کہ مانسون کے موسم میں ڈیم اور ندیوں کے کنارے یا اطراف میں جانے سے احتیاط کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گرنا ندی میں پانی کی سطح پر تشویشناک اضافہ کے باعث ندی کے کنارے مچھلی پکڑنے والے نوجوان پھنس گئے تھے ۔ضلع انتظامیہ اور محکمہ دمکل کی گھنٹوں کی ریسکیو آپریشن کے باوجود نوجوانوں کو ریسکیو نہیں کیا جا سکا تھا۔اس کے بعد ہندوستانی فضائیہ کی مدد سے ندی میں پھنسے نوجوانوں کو ریسکیو کیا گیا۔