ماہی گیری کے لیے ایل ای ڈی ہائی پاور لائٹس استعمال کرنے پر 46 ماہی گیروں کے خلاف کاروائی ممبئی: انڈین کوسٹ گارڈ نے بحریہ عرب میں سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے چار ماہی گیر بوٹ کے خلاف کارروائی کی ہے۔الزام ہے کہ یہ ماہی گیر سمندر میں ہائی پاور لائٹس کے ذریعہ ماہی گیری کرتے ہوئے پائے گئے۔ جس کے بعد کوسٹ گارڈ نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہائی پاور ایل ای ڈی ماہی گیری کا سامان اور جنریٹر ضبط کیا۔
غور طلب ہو کہ ان جہازوں پر 46 افراد کا عملہ سوار تھا۔ جن میں سے کچھ کے پاس شناختی کارڈ بھی نہیں تھے۔ ان کے پاس سے 50 سے زائد ہائی پاور ایل ای ڈی لائٹس برآمد کی گئیں۔ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے کشتیوں کو آئی سی جی انٹرسیپٹر بوٹ آئی سی جی ایس 402 کے ذریعے بھگوتی بندر، رتناگیری بندرگاہ پر لایا گیا ہے۔
واضح رہے ماہی گیری کے لیے اس طرح کی ہائی پاور ایل ای ڈی لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کی کئی اہم وجوہات میں سے یہ بھی ایک ہے کہ ماہی غیر اس تیز لائٹ کے ذریعے سمندر میں مچھلیوں کو اپنی جانب یعنی سطح سمندر پر لانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جن سے مچھلیوں کے نشو نما پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے کیونکہ ایسے میں چھوٹی مچھلیاں بھی اُن کے جال میں پھنس جاتی ہیں۔
چاروں کشتیوں کا تعلق رتناگری ضلع سے ہے۔ 46 عملے کے ساتھ جن میں 41 نیپالی شہری ہے انہی مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس اور فشریز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ نے اپنی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی، جس سے سمندری قوانین کی خلاف ورزی میں کمی ضرور آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: